*🌹؛؛؛؛؛محض قربانی کی نیت سے اس کی قربانی واجب نہیں ہوتی؟؟؟؟؟ ؟🌹*
سوال۔
زید نے منت مانی کی اس سال میں قربانی کروں گا اور بکرا ابھی نہیں خریدا اور ایام قربانی میں وہ فقیر ہوگیا تو قربانی واجب ہے۔؟؟
*🕹سائل عبداللہ۔ ممبئی🕹*
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
*📝الجواب بعون الملک الوہاب*
*کسی جانور کے متعلق محض قربانی کی نیت سے اس کی قربانی واجب نہیں ہوتی؛ بلکہ صیغہٴ لزوم کے ساتھ زبان سے کہہ کر اپنے اوپر قربانی لازم کرنے سے قربانی لازم ہوتی ہے؛*
🏷زید نے اگر یہ کہا کہ اگر میرا یہ کام ہوجائے گا، تو میں اللہ کی راہ میں ایک جانور ذبح کروں گا، اس جملے کی مراد ہے کہ میں اس کو صدقہ کروں گا، لہٰذا اس سے زید کی نذر منعقد ہوگئی،
*🔸 ناذر کی قربانی منت کی ہے تو ایام نحر میں قربانی کرنا واجب ہے کہ وجوب خاص ذبح سے متعلق ہے جانور ذبح کرکے گوشت صدقہ کردیں،اور اگر ایام نحر گزرجائیں تو اس پر اس جانور کا صدقہ ضروری ہے، اس طرح زید کی نذر پوری ہوجائے گی۔ یہ عرض کرتا چلوں کہ اگر منت پوری ہونے کے بعد زید کے پاس اتنی رقم یا کوئی جائز ذریعہ نہیں ہے کہ منت پوری کریں تو جب بھی کوئی جائز ذریعہ میسر تب کردیں*
📃" "لا اکراہ فی الدین"، سورۃ البقرہ
دین اسلام بوجھ نہیں ہے، دین میں زور زبردستی نہیں ہے
*🗞دوسری بات یہ جانے کہ زید نے اس سال قربانی کی نیت کی تو اس پر اس وقت قربانی واجب ہوگی جب اسکے پاس قربانی کے وقت میں یعنی دسویں کے طلوع صبح صادق سے بارہویں کے مغرب تک اتنی رقم و مال و اسباب بقدر نصاب اور حاجت اصلیہ سے زائد ہو، ورنہ نہیں*
*🖤والله اعلم بالصواب🖤*
◆ــــــــــــــــــ♦⭕♦ــــــــــــــــــ◆
*✍ازقلـــم:-اسیـــر حضـــور اشـــرف العــلــمـاء ابـــو حنـــیـــفـــہ محـــمـــد اکـبــــر اشــرفــی رضـوی، مانـخـــورد مـــمـــبـــئـــی*
*مورخہ، ٤ ذوالحجتہ الحرام ٠۴۴١ھ*
*♦آپ کا سوال ہمارا جواب گروپ؛♦*
*رابطہ؛ 9167698708*
✅✅
الجواب صحیح
مفتی عبد الوہاب رضوی اشرفی صاحب قبلہ
خطیب و امام شاہی جمعہ مسجد احمد آباد گجرات
الجواب صحیح
مفتی ہاشم صاحب قبلہ، کرناٹک
◆ــــــــــــــــــ♦⭕♦ــــــــــــــــــ◆
*المشتــہر؛*
*اسيــرتـاج الشـر يعــه خـاكسـار*
*محـــــمد امتیـــــازالقــــادری*
◆ــــــــــــــــــ♦⭕♦ــــــــــــــــــ◆











0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔