*🌹جامع شرائط پیر کے ہاتھ میں ہاتھ دینا یعنی ان سے مُرید ہوجانا،ایمان کی حفاظت کیلئے مُفید ہے*🌹
علمائے اسلام اصلاح فرمائیں
کعبے کے اس امام کا نام کیا تھا کہ انکے نزع کے وقت شیطان نے ان سے رب کی وحدانیت پر دلیل پیش کرنے کو کہا تو امام صاحب نے تین سو ساٹھ دلیل پیش کی لیکن پہر بھی نہی ماننے کی صورت میں اپنے پیر و مرشد کی بارگاہ میں رجوع کیا تو اس وقت پیر صاحب عراق میں مغرب کی نماز کے لئے وضو بنا رہے تھے
اس واقعہ کی حقیقت کیا اور کس طرح ہیں اور اس امام صاحب اور انکے پیر مرشد کا کیانام ہے؟
وضاحت فرما دیں نوازش ہوگی
*محمد اسلام نوری غفرلہ اتردیناجپور بنگال*
🌸🌺🌸🌺🌸🌺🌸🌺🌸🌺
*الجواب بعون الملک الوھاب:؛*
امام فخر الدِّین رازی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے نَزْع کا وقت جب قریب آیا، تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے پاس شیطان حاضرہوا ،
کیونکہ اُس وقت شیطان جان توڑ کوشش کرتا ہے کہ کسی طرح اِس (بندے )کا ایمان سَلْب ہو جائے(یعنی چھین لیا جائےکہ)اگر اُس وقت (وہ بندہ ایمان سے) پِھر گیاتو پِھر کبھی نہ لوٹ سکے گا۔
شیطان نے آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سے پوچھا کہ تم نے تمام عُمرْ مُناظروں،بحثوں میں گزاری،خداپاک کوبھی پہچانا؟
آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا:
بے شک خداپاک ایک ہے ۔ شیطان بولا،اِس پر کیا دلیل؟
آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے ایک دلیل پیش کی۔شیطان فِرِشتوں کا اُستاد رہ چکا ہے۔اُس نے وہ دلیل تو ڑدی۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے دوسری دلیل قائم کی؟
اُس خبیث نے وہ بھی توڑ دی۔یہاں تک کہ تین سوساٹھ(360) دلیلیں حضرتِ(سَیِّدُنا)امام رازی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے قائم کیں، مگر اس لعین نے (اپنےبُرے خیال میں)سب توڑدیں۔اب امام صاحب رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سخت پریشانی اور مایوسی میں مبُتلا ہوئے۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے پیر حضرت شیخ نجمُ الدین کُبریٰ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کہیں دُور دَراز مقام پر وضو فرما رہے تھے۔وہاں سے پیر صاحب رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے امام رازی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کو آواز دی کہ کہہ کیوں نہیں دیتا کہ میں نے خداپاک کو بےدلیل ایک مانا۔
*اس حکایت سے معلوم ہوا!اللہ پاک نے اپنے نیک بندوں کو اس قدر طاقت عطا فرمائی ہے کہ یہ حضرات نہ صرف مِیلوں دُور کے حالات ملاحظہ فرمالیا کرتے ہیں بلکہ مدد بھی فرماتے ہیں جیساکہ حضرت شیخ نجمُ الدین کُبریٰ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اپنے مُرید کو اس کے آخری وقت میں شیطان سے بچالیا۔یہ بھی معلوم ہوا! دنیا میں کسی نیک اور جامع شرائط پیر کے ہاتھ میں ہاتھ دینا یعنی ان سے مُرید ہوجانا،ایمان کی حفاظت کیلئے مُفید ہے*
📕 *_(بحوالہ: ملفوظات ،حصہ چہارم ،ص۴۹۳، ملخصاً ،حوالہ : اللہ والوں کے اختیارات ص نمبر بارہ اور تیرہ ،دعوت اسلامی)_*
*واللہ اعلم باصواب؛*
ا💌💌💌💌💌💌💌💌💌💌
*✒کتبہ؛.ابو حنیفہ محمد اکبراشرفی ممبئ مانخورد؛*
*رابطہ؛📞9167698708)*
ا💌💌💌💌💌💌💌💌💌💌
*امجدی مصباحی گروپ؛*
*ا=======================؛*
*مفتی معراج احمد مصباحی صاحب قبلہ، برکات نگر مدینة العلماء گھو سی ضلع مؤ یوپی*
*بانی گروپ : امجدی مصباحی 786 ،اسلامک، SMS*
*رابطہ؛📞7860867489)*
*ا=======================؛*
*المشتھر:* *_عقیل احمد قادری حنفی، بنگال_*
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔