ہفتہ، 10 اگست، 2019

واشنگ مشین، بالٹی یا ٹب وغیرہ میں پاک اور ناپاک کپڑے ایک ساتھ دھونا مناسب نہیں

0 comments

🌸 *••══༻◉﷽◉༺══••* 🌸
*اَلصَّــلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُوْلَ اللّٰه ﷺ*

* * * * * * * *人* * * * * * * 
              *.-:''''''"''";-.*
            (*(*(*|*)*)*)
      *║∩∩∩∩∩∩∩∩∩║*
               *🔵 سنی تبلیغی مشن 🔵*

*•┈┈┈┈┈  •• ✦ ✿ ✦ ••   ┈┈┈┈┈•*
*🔹واشنگ مشین، بالٹی یا ٹب وغیرہ میں پاک اور ناپاک کپڑے ایک ساتھ دھونا مناسب نہیں؛🔹*
*•┈┈┈┈┈  •• ✦ ✿ ✦ ••   ┈┈┈┈┈•*

*السلام علیکم* 
حضرت کی بارگاہ میں میرا سوال عرض ہے کہ گھر میں سبکے کپڑے واشنگ مشین میں دھلتے ہیں اب ہر شخص پاکی کا اتنا خیال نہیں رکھتا تو کیا اس طرح سارے کپڑے ایک ساتھ دھلنے سے کپڑے پاک ہونگے یا ناپاک ہونگے؟ 
سائلہ : کنیز فاطمہ
اــــــــــــــــ🔸💍🔸ـــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته*
*✍الجواب بعون الملك الوهاب:*

*💠آٹو میٹک واشنگ مشین،عام واشنگ مشین،بالٹی یا ٹب وغیرہ میں پاک اور ناپاک کپڑے ایک ساتھ دھونا مناسب نہیں؛ کیوں کہ پاک اور ناپاک کپڑے ایک ساتھ دھونے میں پاک کپڑے بھی ناپاک ہوجاتے ہیں؛ اس لیے پہلے ناپاک کپڑوں کی ناپاکی دور کردی جائے یا تین بار سادے پانی میں انھیں کھنگال کر اچھی طرح نچوڑدیا جائے،ہر بار پوری طاقت سے نچوڑے کہ دوبارہ نچوڑنے پر ایک بوند بھی نا نکلے، اس کے بعد سب کپڑے ایک ساتھ دھوئے جائیں۔ اور اگر کسی نے پاک اور ناپاک کپڑے آٹو میٹک واشنگ مشین میں ایک ساتھ دھوئے توپاک اور ناپاک کپڑے اس وقت پاک ہوں گے، جب سب کپڑے باہر نکال کر تین مرتبہ اچھی طرح کنگھال کر نچوڑے جائیں، یا مشین میں کپڑوں سے صَرف کا پانی نکالتے وقت خوب زیادہ مقدار میں دیر تک پانی چلایا جائے ؛ تاکہ ناپاکی کے تمام اثرات پورے طور پر نکل جائیں۔*

*📙(ماخوذ : بہار شریعت )*

*واللہ اعلم ورسولہ*
*( اعلم عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم )*
اــــــــــــــــ🔸💍🔸ـــــــــــــــــ
*✍ازقلــم : ابو حنیفہ محمد اکبر اشرفی رضوی، مانخورد ممبئی ركن شورىٰ : سنى تبليغى مشن ميرا روڈ ممبئى* 
*بتاريخ، ١٠ جمادى الاولى ٠۴۴١؁ھ*
*رابطہ؛📞 9167698708*
اــــــــــــــــ🔸💍🔸ـــــــــــــــــ 

*♦المشـتـہر♦*
*اسـیرتـاج الـشریـعـه غـلام احمـد رضـاقـادری یـوپی*


0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔