*🌹"اللہ کے نام میں تعظیم ناجائز ہے"یہ جملہ کھلا کفر ہے🌹*
*السلام علیکم و رحمتہ اللہ*
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ایسے شخص کے بارے میں جو یہ کہے کہ *اللہ کے نام میں تعظیم نا جائز ہے*
اور دلیل مانگنے پر یہ کہے کہ
ہاں *بغیر دلیل کہ اللہ کے نام میں تعظیم نا جائز ہے*
برائے کرم مدلل جواب عنایت فرما کر اپنا مشکور بنائیں
*🌹سائل🌹 ذوالفقار*
◆ــــــــــــــــ▪🔮▪ــــــــــــــــ◆
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*الجــواب بعـون المـلـك الـوهـاب؛*
_''لا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم''_
اس طرح کے جملے : *"اللہ کے نام میں تعظیم نا جائز ہے"*
یہ جملہ کھلا کفر ہے کہ اس میں رب العالمین کی سخت توہین اور اس آیت قرآنی کا انکار اور اسکی بھی توہین پائی جا رہی ہے:
*(''قال اللہ عزوجل فی القرآن الکریم:)*
*"الحمد للہ رب العالمین"*
*(سورۃ الفاتحہ)*
📔 *(ماخوذ از : کفریات کلمات کے بارے میں سوال جواب، ص ۱۲۲، ۱۲۵,مطبوعہ مکتبۃ المدینہ دعوت اسلامی)*
📕 *(ماخوذ از: فتاویٰ فقہ ملت، جلد اول، ص ۲۵)*
📗 *(ماخوذ از: انوار الحدیث، کتاب الایمان، ص ۶۸ تا ۷۶)*
📘 *(ماخوذ از : بہار شریعت "الف"، تسہیل و تخریج شدہ، جلد اول، حصہ اول، عقائد متعلقہ ذات و صفات الہی، ص ۲ تا ۲۷,مطبوعہ مکتبۃ المدینہ، دعوت اسلامی)*
اگر کسی سے کفر صادر ہو جائے تو وہ اسلام سے نکل جاتا ہے اور شادی شدہ ہے تو بیوی نکاح سے نکل جاتی ہے بیعت بھی ٹوٹ جاتی ہے-
*اب زید سے جو کفر صادر ہوا ہے اس پر لازم ہے کہ توبہ کریں تجدید ایمان کریں، نکاح والا ہے تو تجدید نکاح کریں-*
یعی ایسا کہے
*"میں اس کفر سے توبہ کرتا ہوں "*
*"لا إله إلا اللهُ محمد رسول اللہ "*
اس طرح کفر سے توبہ بھی ہوگئی اور تجدید ایمان بھی
*تجدید نکاح کے معنی ہے: "نئے مہر سے نکاح کرنا" اسکے لئے لوگوں کو اکٹھا کرنے کی ضرورت نہیں ہے، نکاح نام ہے ایجاب و قبول کا ہاں بوقت نکاح بطور گواہ کم از کم دو مرد مسلمان یا ایک مرد مسلمان اور دو عورتوں کا حاضر ہونا لازمی ہے، خطبہ نکاح شرط نہیں بلکہ مستحب ہے تو اب مذکورہ گواہوں کی موجودگی میں ایجاب کریں*
یعنی عورت سے کہے : میں نے ۲۰۰۰ روپے مہر کے بدلے آپ سے نکاح کیا، عورت کہے : میں نے قبول کیا، نکاح ہو گیا
📙 *(ماخوذ از : کفریات کلمات کے بارے میں سوال جواب، ص ۶۲۱ تا ۶۲۳ ، تجدید ایمان،نکاح کا طریقہ,مطبوعہ مکتبۃ المدینہ دعوت اسلامی)*
اللہ عزوجل کی تعظیم کے لیے پوری قرآن مجید دلیلوں سے بھری ہیں، احادیث رسول اللہ ﷺ ہیں،پھر بھی اس فقیر کو دلیلوں کی کوئی ضرورت نہیں ، میں بنا کوئی دلیل کے اللہ عزوجل کی تعظیم کو فرض عین و ایمان جانتا ہوں، اور تعظیم خدا و رسل و ملائکہ کے منکر کو کافر جانتا ہوں
*گنہگاران امت پر الہی مہر ہو تیری-*
*نوٹ : مذکورہ بالا رقم مہر مقید نہیں مثال دیا گیا ہے اور جس طرح سوال پیش کیا گیا ہے اسی مطابق جواب دیا گیا ہے،سوال میں ترمیم ہونے پر جواب بھی بدل جائے گا*
*والله تعالیٰ اعلم بالصواب؛*
◆ــــــــــــــــ▪🔮▪ــــــــــــــــ◆
*✍ازقلـــم:- ابــو حنـــیـــفـــہ محـــمـــد اکـبــــر اشــرفــی رضـوی، رکـن شـوریٰ سـنــــی تبـــلیــغـــی مشـــن، مانـخـــورد مـــمـــبـــئـــی*
*بتاريخ، ٣٠ شَعْبَانُ الْمُعَظَّم ٠۴۴١ھ*
*🔹آپ كاسوال ہماراجواب گروپ؛🔹*
*رابطہ؛ 9167698708*
◆ــــــــــــــــ▪🔮▪ــــــــــــــــ◆
*ماشاءاللہ🌹 عمدہ تحقیق*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح العبد العثیم محمد معصوم رضا نوری مقیم حال (الھند)*
◆ــــــــــــــــ▪🔮▪ــــــــــــــــ◆
*ماشاءاللہ تعالی*
*بارک اللہ تعالٰی فی فھمک و علمک و مرامک*
*اسیر حضور تاج الشریعہ محمد عبدالوہاب رضوی اشرفى*
◆ــــــــــــــــ▪🔮▪ــــــــــــــــ◆
*المشتــــہر؛*
*اسيـر تاج الشريعه احقرالعباد خاكسار غـلام احمـد رضـا قـادرى يـوپـى انڈيا؛*
◆ــــــــــــــــ▪🔮▪ــــــــــــــــ◆
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔