ہفتہ، 10 اگست، 2019

مسکین کسے کہتے ہیں؟

0 comments
*مسکین کسے کہتے ہیں؟*

〰〰〰﴾ ﷽ ﴿〰〰〰
السلام علیکم
میرا سوال یہ ہے کہ فقیر کی شرعی معنی کیا ہے؟؟؟
براںٔے مہربانی جب بھی وقت ملے میرے سوال کا جواب دیجئےگا
*سائلہ: بنت علی محمد، گجرات*

〰〰〰﴾ الجواب ﴿〰〰〰

وعلیکم السلام
الجواب۔۔۔۔۔ 
*_مسکین وہ ہے جس کے پاس کچھ نہ ہو یہاں  تک کہ کھانے اور بدنچھپانے کے لیے اس کا محتاج ہے کہ لوگوں  سے سوال کرے اور اسے سوال حلال ہے، فقیر کو سوال ناجائز کہ جس کے پاس کھانے اور بدن چھپانے کو ہو اُسے بغیر ضرورت و مجبوری سوال حرام ہے۔_* 
*📗(بحوالہ ’’الفتاوی الھندیۃ‘‘، کتاب الزکاۃ، الباب السابع في المصارف، ج۱، ص۱۸۷۔حوالہ: بہار شریعت حصہ پنجم)*

اور ایک بات فقیر اگر عالم ہو تو اُسے دینا جاہل فقیر کو دینے سے افضل ہے۔ 
*📕بحوالہ’’الفتاوی الھندیۃ‘‘، کتاب الزکاۃ، الباب السابع في المصارف، ج۱، ص۱۸۷۔حوالہ: بہار شریعت حصہ پنجم*

_*مگر عالم کو دے تو اس کا لحاظ رکھے کہ اس کا اعزاز مدّنظر ہو، ادب کے ساتھ دے جیسے چھوٹے بڑوں کو نذر دیتے ہیں  اور معاذﷲ عالمِ دین کی حقارت اگر قلب میں  آئی تو یہ ہلاکت اور بہت سخت ہلاکت ہے۔*_
*بہار شریعت, حصہ پنجم*
والله اعلم 
🖤💜💙🖤💜💙🖤💜💙🖤
*✍ازقلـــم:-اسیـــر حضـــور اشـــرف العــلــمـاء ابـــو حنـــیـــفـــہ محـــمـــد اکـبــــر اشــرفــی رضـوی، مانـخـــورد مـــمـــبـــئـــی*
*مورخہ، اگست، ۲۰۱۹*
*♦سنی تبلیغی مشن؛خواتین گروپ♦*
 *رابطہ؛ 9167698708*

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔