ہفتہ، 10 اگست، 2019

اگر کوئی مسلمان اپنے آپ کو مذاق میں کافر کہے تو شرعاًکیا حکم ہے؟

0 comments

*☘اگر کوئی مسلمان اپنے آپ کو مذاق میں کافر کہے تو شرعاًکیا حکم ہے؟☘*

*اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎*
*﷽ علماے کرام کی بارگاہ میں اک سوال ہے کہ اگر کوئی مسلمان مزاق میں یہ کہے کہ میں کافر ہوں صرف مزاق میں کہے دل سے نہ کہے تو شریعت کا اس پر کیا حکم ہے*
*اور جومسلم پیسے کمانے کے لئیے کافر کا رول نبھائے کسی فلم یا ڈرامے میں تو اس پہ شریعت کا کیا حکم ہے* 
*للہ رہنمائی فرمائیں*

*🌹سائل🌹 منہاج رضا۔حال مقیم گجرات*
♻♻♻♻♻♻♻♻♻♻♻
*وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ*
*✒الجــــــــــــــــــــوابـــــــــــــــــــــــ بعـــون المـــلــــک الــــوھــــــاب* 

*👈ایسا شخص کافر ہے* 
*فقہاء کرام فرماتے ہیں مذاق میں کلمہ کفر بکنا بھی کفر ہے* 

*📕بحوالہ بحر الرائق ج پنجم ص ۲۰۲ حوالہ کفریات کلمات کے بارے ميں سوال جواب ص ۴۹۶*

*📖قرآن پاک میں  الله عزوجل نے بَزبانِ رحمت عالم صلی الله عليه وسلم کفر کا فتویٰ صادر فرمایا ہے* 

*📄سورہ توبہ آیت نمبر 65 اور 66 میں ارشاد فرمایا* 

*🏷"اور اے محبوب اگر تم ان سے پوچو تو کہینگے کہ ہم یونہی ہنسی کھیل میں تھے تم فرماؤ کیا اللہ اور اسکی آیتوں اور اسکے رسول سے بنستے ہو ۔بہانے نہ بناؤ تم کافر ہو چکے مسلمان ہو کر"* 

*📗حوالہ کفریات کلمات کے بارے ميں سوال جواب ص ۴۹۷*

*🏷اس کفر (ایسے قول و فعل) سے دل سے توبہ کریں اور دل سے نفرت و بیزاری ہو ۔تجدید ایمان کرے اور شادی شدہ ہے تو تجدید نکاح کریں (نئے مہر سے نکاح کرنا)* 

*📋اور ایسا نا کریں تو اسکا بائیکاٹ کریں* 
*اس سے سلام کلام طعام سب بند کریں ۔اس نیت سے کہ وہ اپنے اس برے فعل سے توبہ کرلیں* 

*🌹واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل و صلی الله عليه وسلم🌹*
🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀
*✍ازقلـــم : ابو حنیفہ محمد اکبر اشرفی رضوی ۔مانخورد ممبئی* 
*رکن شوریٰ : سنی تبلیغی مشن میرا روڈ ممبئی*
*٢۶ صفر المظفر ۰۴۴۱؁ھ*
*رابطہ؛9167698708*
‌‏   ◆‐‐‐‐‐‐‐‐‐‐‐••✦•✿ ✿•✦••‐‐‐‐‐‐‐‐‐‐‐‐◆

*◆فخــــــرازھــــــرگــروپ؛◆*
  
‌‏   ◆‐‐‐‐‐‐‐‐‐‐‐••✦•✿ ✿•✦••‐‐‐‐‐‐‐‐‐‐‐‐◆


0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔