*🌹مطلقات رجعیہ کے شوہروں کو عدّت میں واپس کرلینےکا حق ہے،🌹*
*فخــرازهـــرگــروپ؛ٹيـلى گـرام لنڪ:*
t.me/FAKHREAZHARGROUP
*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*سوال*
*کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید نے اپنی بیوی ہندہ سے کہا کہ تم فلاں كام مت کر نا اگر کروگی تو تم پر ایک طلاق مگر ہندہ حکم کو نہ مان کر وہ کام کر گئی۔۔۔۔۔۔۔۔اور ۹ نو مہینہ گذر چکا ھے اور دونوں طلاق سے پہلے جس طرح رہتے تھے اب بھی ویسے ہی رہ رھے ہیں تو۔۔۔۔۔دریافت امر یہ ہیکہ زید اور ہندہ پر شریعت کا کیا حکم لگے گا* *مفتیان کرام مکمل جواب سے نوازیں مہربانی ہوگی*
*🌹سائل🌹محمد اشرف رضا مالدہ بنگال*
◆ـــــــــــــــــ▪💓▪ــــــــــــــــــ◆
*وعلیکم السلام ورحمتہ الله وبركاته*
*✍الجـواب بعـون المـلـك الـعوهـاب،*
*قال اللہ تعالی فی القرآن الکریم*
*وَ بُعُوْلَتُهُنَّ اَحَقُّ بِرَدِّهِنَّ فِیْ ذٰلِكَ اِنْ اَرَادُوْۤا اِصْلَاحًاؕ*
*(📖سورۃ البقرہ)*
*📄ترجمہ: مطلقات رجعیہ کے شوہروں کو عدّت میں واپس کرلینے کا حق ہے، اگر اصلاح مقصود ہو۔*
*پہلے یہ جانیے کہ ہندہ پر ایک طلاق رجعی پڑی،*
*(عامہ کتب فقہ)*
*🔰 دوسری بات یہ جانیے، رجعت کے یہ معنیٰ ہیں کہ جس عورت کو رجعی طلاق دی ہو، عدّت کے اندر اُسے اُسی پہلے نکاح پر باقی رکھنا*
*(📘’’الدرالمختار‘‘و’’ردالمحتار‘‘،کتاب الطلاق، باب الرجعۃ، ج۵، صص۲)*
*♦ رجعت کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ کسی لفظ سے رجعت کرے اور رجعت پر دو عادل شخصوں کو گواہ کرے اور عورت کو بھی اس کی خبر کردے کہ عدّت کے بعد کسی اور سے نکاح نہ کرلے*
*🔹 رجعت بھی ہو ہی چکی جیسے کہ آپ بتا رہے ہیں کہ دونوں ساتھ میں رہ رہے ہیں*
*🔰 اگر فعل سے رجعت کی مثلاً اُس سے وطی کی یا شہوت کے ساتھ بوسہ لیا یا اُس کی شرمگاہ کی طرف نظر کی تو رجعت ہو گئی مگر مکروہ ہے۔ اُسے چاہیے کہ پھر گواہوں کے سامنے رجعت کے الفاظ کہے۔*
*(📙’’الجوہرۃ النیرۃ‘‘،کتاب الرجعۃ ، الجزء الثانی، ص۶۵)*
*💍 رجعت کے الفاظ یہ ہیں میں نے تجھ سے رجعت کی یا اپنی زوجہ سے رجعت کی یا تجھ کو واپس لیا۔ یا روک لیا یہ سب صریح الفاظ ہیں کہ اِن میں بِلا نیت بھی رجعت ہو جائیگی*
*(عالمگیری وغیرہ)*
*📗(حوالہ: بہار شریعت، جلد دوم، حصہ ہشتم، رجعت کا بیان)*
*🌹والله تعالى اعلم بالصواب🌹*
◆ـــــــــــــــــ▪💓▪ــــــــــــــــــ◆
*✍ازقلـــم:- ابــو حنـــیـــفـــہ محـــمـــد اکـبــــر اشــرفــی رضـوی، رکـن شـوریٰ سـنــــی تبـــلیــغـــی مشـــن، مانـخـــورد مـــمـــبـــئـــی*
*بتاريخ، ❻ رَجَبُ الْمُرَجَّبْ ٠۴۴١ھ*
*🔹فخــر ازهـــر گـروپ؛🔹*
*رابطہ؛ 9167698708*
◆ـــــــــــــــــ▪💓▪ــــــــــــــــــ◆
*المشتــــہر؛*
*منجانب؛ منتظمين فخـر ازهــر گروپ؛ اسيـر تاج الشريعه غـلام احمـد رضـا قـادرى يـوپـى انڈيا؛*
◆ـــــــــــــــــ▪💓▪ــــــــــــــــــ◆
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔