🌹 *جو اہلبیت سے محبت نہ رکھے، وہ مردود وملعون خارجی ہے۔*🌹
کیا علماء کرام مسائل ذیل میں :
اہلبیت کی محبت ایمان ہے یا جزوء ایمان ہے؟
بینوا توجرواء.
*سائل :غلام اشرف جہانگیر خان حنفی ٹھاکرگنج کشن گنج(بہار)*
🌸🌺🌸🌺🌸🌺🌸🌺🌸🌺
*الجواب بعون الملک الوھاب*
قال اللہ تعالیٰ فی القرآن الکریم:
*اِنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰهُ لِیُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ اَهْلَ الْبَیْتِ*
*ترجمہ :اے نبی کے گھر والو! اللہ تو یہی چاہتا ہے کہ تم سے ہر ناپاکی دور فرما دے۔*
یعنی اے میرے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے گھر والو!اللہ تعالیٰ تو یہی چاہتا ہے کہ گناہوں کی نجاست سے تم آلودہ نہ ہو۔
📘 *( مدارک، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۳۳، ص۹۴۰، ملخصاً ، صراط الجنان فی تفسیر القرآن)*
اِس آیت میں اہلِ بیت سے نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ازواجِ مُطَہَّرات سب سے پہلے مراد ہیں کیونکہ آگے پیچھے سارا کلام ہی اُن کے متعلق ہورہا ہے۔ بقیہ نُفوسِ قُدسیہ یعنی خاتونِ جنت حضرت فاطمہ زہرا، حضرت علی المرتضیٰ اور حسنین کریمَین رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمْ کا اہلِ بیت میں داخل ہونابھی دلائل سے ثابت ہے۔
صدر الافاضل مفتی نعیم الدین مراد آبادی رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِنے اپنی کتاب’’سوانح کربلا‘‘میں یہ آیت لکھ کر اہلِ بیت رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمْ کے مِصداق کے بارے میں مفسرین کے اَقوال اور اَحادیث نقل فرمائیں ۔ اس کے بعد فرماتے ہیں : ’’خلاصہ یہ کہ دولت سرائے اقدس کے سکونت رکھنے والے اس آیت میں داخل ہیں (یعنی ازواجِ مُطَہَّرات) کیونکہ وہی اس کے مُخاطَب ہیں (اور) چونکہ اہلِ بیتِ نسب (نسبی تعلق والوں ) کا مر اد ہونا مخفی تھا، اس لئے آں سَرور ِعالَم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنے اس فعل مبارک (جس میں پنجتن پاک کو چادر میں لے کر ان کے لئے دعا فرمائی) سے بیان فرمادیا کہ مراد اہلِ بیت سے عام ہیں ۔ خواہ بیت ِمسکن کے اہل ہوں جیسے کہ اَزواج یا بیت ِنسب کے اہل (جیسے کہ) بنی ہاشم و مُطّلب۔
📕 *(بحوالہ : سوانح کربلا، اہل بیت نبوت، ص۸۲ ،حوالہ :صراط الجنان فی تفسیر القرآن)*
سیدنا عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ حضرت رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ اللہ سے محبت کیا کرو کیونکہ وہ تمھیں نعمتوں سے سرفراز فرماتا ہے اور اللہ کی محبت کی خاطر مجھ سے محبت کیا کرو اور میری محبت کی خاطر میرے اہلبیت سے محبت کیا کرو۔
📘 *(جامع ترمذی شریف، ج 2 ، ص219، باب مناقبِ اہل بیت)*
*اہلِ بیتِ کرام رضی ﷲ تعالیٰ عنہم مقتدایانِ اہلِ سنّت ہیں ، جو اِن سے محبت نہ رکھے، مردود وملعون خارجی ہے۔*
📘 *(بہار شریعت، ج 1 ، حصہ 1، عقائد کے بیان میں)*
*واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل و صلی اللہ علیہ وسلم*
ا💌💌💌💌💌💌💌💌💌💌
*✒کتبہ؛.ابو حنیفہ محمد اکبراشرفی رضوی ،مانخورد ممبئ؛*
*رابطہ؛📞9167698708)*
ا💌💌💌💌💌💌💌💌💌💌
*امجدی مصباحی گروپ؛*
*ا=======================؛*
*مفتی معراج احمد مصباحی صاحب قبلہ، برکات نگر مدینة العلماء گھو سی ضلع مؤ یوپی*
*بانی گروپ : امجدی مصباحی 786 ،اسلامک، SMS*
*رابطہ؛📞7860867489)*
*ا=======================؛*
*02/06/1440* *یوم الجمعہ*
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔