ہفتہ، 10 اگست، 2019

ڈکار کے آداب اور بھیجے ہوئے سلام کا جواب کیا؟

0 comments

*❤ڈکار کے آداب اور بھیجے ہوئے سلام کا جواب کیا؟❤*

السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان کرام مندرجہ ذیل مسائل کے بارے میں ۔
*🛡 سوال 1:*
جمائی ، ڈکار کے آداب کیا ہیں اور ان کے آنے بعد کیا پڑھنا چاہیے ؟
*🛡 سوال 2:*
زید نے بکر کو سلام کہنے کے لیے کہا ۔ بکر نے سلام عبد اللہ کو پونچھا دیا ۔ عبد اللہ کس طرح سلام کا جواب دیگا ؟
*🛡 سوال 3:*
کیا اس طرح کی کوئی حدیث پاک صَلَّى ﷲ تَعَالىٰ عَلَيْهِ وَالِه وَسَلَّم موجود ہے جس میں انسان کا کچھ حصہ دھوپ میں اور کچھ حصہ چھاؤں میں ہو اس انداز میں بیٹھنے کو منع فرمایا گیا ہو ؟
💈سائل : محمّد آصف قاسم نثار رضا قادرى
🏠 مقام : پاکستان کراچی
🌈 مورخہ : 2019-02-07
ا💌💌💌💌💌💌💌💌💌💌
*وعلیکم السلام ورحمت اللہ؛*
*الجواب بعون المک الوھاب؛*
جواب 1
سیدنا ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے کہ ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ڈکار لی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اپنی ڈکار کو روکو اور ہم سے دور رکھو۔ اس لیے کہ روز قیامت تم میں سے زیادہ طویل بھوک ان لوگوں کو لگے گی جو دار دنیا میں زیادہ سیر ہو کر کھاتے ہیں ۔
*(📕سنن ابن ماجہ:جلد* *سوم:حدیث نمبر 231)*
جمائی لینا تو وہ شیطان کی طرف سے ہے۔ سو جب کوئی جمائی لے تو جہاں تک ممکن ہو اسے روکے۔ اس لئے کہ جب کوئی جمائی لیتا ہے تو شیطان اس سے ہنستا ہے۔ 
*(📘رواہ البخاری)۔*
مسلم کی ایک روایت میں ہے: ’’جب کوئی جمائی لیتا ہوا معا کی آواز نکالتا ہے تو شیطان اس سے ہنستا ہے‘‘۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’جب کسی آدمی کو جمائی آئے تو اپنا ہاتھ منہ پر رکھ لے، ورنہ شیطان منہ میں داخل ہو جائے گا"
*(📙رواہ مسلم)*
جواب 2
جب کوئی شخص کسی کا سلام پہنچائے تو وہ شخص مُبَلِّغ(پہنچانے والا) کو جواب سلام میں شریک کرے، اور یوں کہے: علیک وعلیہ السلام؛چناںچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہی معمول تھا، ایک صاحب نے اپنے والدکا سلام پہنچایا تو آپ نے یوں جواب دیا: علیک وعلیہ السلام
*(📘ابوداؤد:۵۲۳۱، فی الأدب)*
*ویستحب أن یرد علی المُبلغ أیضا: فیقول: وعلیک وعلیہ ا لسلام*
*(📙رد المحتار:۹؍۵۹۵)*
جواب 3
“حضرت ابوہریرہ کہتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے 
تم میں سے جب کوئی شخص سایہ میں بیٹھا ہو پھر وہ سایہ جاتا رہے (یعنی اس پر دھوپ آجائے ) اور اس کے جسم کا کچھ حصہ دھوپ میں  اور کچھ سائے میں ہو تو اس کو چاہئے کہ وہ (وہاں سے) اٹھ کھڑا ہو (اور بالکل سایہ میں جا بیٹھے یا بالکل دھوپ میں )
ابوداؤد
تم میں سے جو شخص سایہ میں بیٹھا ہو پھر وہ سایہ جاتا رہا تو وہاں سے اٹھ کھڑا ہو اس لئے کہ کچھ سایہ میں اور کچھ دھوپ میں بیٹھنا شیطان کا کام ہے 
*(📕مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم)*
*واللہ اعلم باصواب؛*
ا💌💌💌💌💌💌💌💌💌💌
*✒کتبہ؛.ابو حنیفہ محمد اکبراشرفی ممبئ مانخورد؛*
*رابطہ؛📞9167698708)*
ا💌💌💌💌💌💌💌💌💌💌
*امجدی مصباحی گروپ؛*
*ا=======================؛*
*مفتی معراج احمد مصباحی صاحب قبلہ، برکات نگر مدینة العلماء گھو سی ضلع مؤ یوپی*

*بانی گروپ : امجدی مصباحی 786 ،اسلامک، SMS*
*رابطہ؛📞7860867489)*


0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔