ہفتہ، 10 اگست، 2019

بیوی سے کہا کہ "تو میری بیوی نہیں" تو کیا طلاق واقع ہو گئی؟

0 comments
*نحمده و نصلي على رسوله الكريم، اما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم، بسم الله الرحمن الرحيم* 
〰➰〰➰〰➰〰➰〰➰
                    *(Sawaal No 10)* 

*💐 اَلـسَّـــــــلَامُ عَـلَــــــيْـكُمْ وَ رَحْـــمَـــةُ اللّٰـــہِ وَ بَـــــرَكَاتُهُ*
بعدہ سلام علمائے کرام کی بارگاہ میں نہایت ہی ادب و احترام کے ساتھ عرض ہے...
*🔒ســـــوال :-*
زید اور اسکی بیوی (ہندہ) کے درمیان بحث ہوئی. زید چاہتا ہے کہ ہندہ ۵ وقت کی نماز کی پابندی کرے، پردہ کرے، اور اسکی پسند ناپسند کا خیال رکھے. لیکن ہندہ ان باتوں کی تکمیل نہیں کرتی. اب اس بحث میں ہندہ نے زید سے کہا...
"کیا میں تمہاری بیوی نہیں"
اس پر زید نے کہا،  *"نہیں"*
🔹زید سے پوچھا گیا کہ اس نے *"نہیں"* کس نیت سے اور کس بنیاد پر کہا، تو زید کہتا ہے کہ
"ہندہ میری بیوی ہے اور یہاں *"نہیں"* کہنے سے مراد اور نیت یہ تھی کہ جس طرح کی بیوی میں چاہتا ہوں *(یعنی شریعت کی پابند)* اس طرح کی *نہیں*"
⁉اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ...
1⃣...✍🏻کیا اس صورت میں طلاق واقع ہوئی، اور ہوئی تو کتنی ؟ 
2⃣...✍🏻اگر طلاق واقع ہوئی تو ہندہ کو واپس نکاح میں لینے کے لیے زید کیا کرے ؟
*🌺 حوالوں کے ساتھ جواب عنایت فرما کر رہنمائی فرمائیں*
*🔰ســـــائـل :-*
*✍🏻...محمـــــــــد و ســـــــــیم رضـــــــــوی*
*🔰 مـقـــــام :-*
*🏠 بهیـــــونڈی، تهـــــانہ، مـهـــــاراشـــــٹر*
*🔰 تـــاريــــخ :-*
*🗓 ٨ ١ شوال المکرم ، ۱۴۳۸ھ*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
                    *(Jawaab No 10)*

*وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ*

مزکور بالا صورت میں طلاق واقع نہیں ہوئی 

یہ کنایہ کا لفظ ہے اور کنایہ کہ لفظ یعنی کہ *کنایہ طلاق* وہ الفاظ ہیں جن سے طلاق مراد ہونا ظاہر نہ ہو طلاق کے علاوہ اور معنوں میں بھی ان کا استعمال ہوتا ہو۔
کنایہ سے طلاق واقع ہونے میں یہ شرط ہے کہ نیت طلاق ہو یا حالت بتاتی ہو کہ طلاق مراد ہے
اور مزکورہ صورت میں نہ تو حالت طلاق معلوم پڑ رہا ہے اور نہ ہی طلاق کی نیت اقرار کیا گیا ہے 
جب کہ اس صورت ميں رد کا احتمال ہے اس میں تو ہر حال میں نیت کی حاجت ہے 
اس لئے یہ طلاق واقع نہیں ہوئی
مزید معلومات کے لئے بہار شریعت ،آٹھویں حصے میں کنایہ کا بیان مطالعہ فرمائیں 

*واللہ تعالٰی اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم* 
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
از قلم✍🏻 *ابو حنیفہ محمد اکبر اشرفی، مانخورد ممبئی*
*🗓16/07/2017 ⏰03:21 PM*
*📱+91 9167 698 708*


0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔