*🕹نماز تراویح میں تعدیل ارکان کا حکم ــــ🕹*
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بعد سلام عرض یہ ہے کے بعض حفاظ کرام جب تراویح پڑھاتے تے ہیں تو قومہ اور جلسہ کا لحاظ نہیں کرتے یعنی پیٹھ سیدھی نہیں کرتے اور ایک بار سبحان اللہ کہنے کی مقدار نہیں ٹھہرتے تو انکے پیچھے تراویح پڑھنے کا حکم کیا ہے
تراویح ہوگی یا نہیں ہوگی برائے کرم جواب ارشاد فرما دیں حوالہ کے ساتھ
*♦سائل ہاشم رضا عزیزی♦*
🖲🖲🖲🖲🖲🖲🖲🖲🖲🖲🖲
*وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ*
*📝الجواب بعون الملک الوہاب۔۔۔۔۔*
*تعدیل ارکان یعنی رکوع و سجود و قومہ و جلسہ میں کم از کم ایک بار سبحان ﷲ کہنے کی قدر ٹھہرنا واجب ہے اگر موصوف واقع ایسا کرتے ہیں تو واجب ترک ہوا اور واجبات نماز میں جب کوئی واجب بھولے سے رہ جائے تو اس کی تلافی کے لیے سجدۂ سہو واجب ہے ،اور اگر قصداً واجب ترک کیا تو سجدۂ سہو سے وہ نقصان دفع نہ ہو گا بلکہ اعادہ واجب ہے۔*
📃یوہیں اگر سہواً واجب ترک ہوا اور سجدۂ سہو نہ کیا جب بھی اعادہ واجب ہے۔ اورقومہ یعنی رکوع سے سیدھا کھڑا ہونا ہے اور جلسہ یعنی دو سجدوں کے درمیان سیدھا بیٹھنا ہے اور یہ بھی واجب ہے-
*📗بہار شریعت، جلد اول، حصہ سوم میں واجبات نماز و چہارم میں مسائل سجدہ سہو ملاحظہ فرمائیں*
*🕹واللہ تعالیٰ اعلم 🕹*
🖲🖲🖲🖲🖲🖲🖲🖲🖲🖲🖲
*✍کتبہ ابو حنیفہ محمد اکبر اشرفی رضوی ،رکن شوریٰ سنی تبلیغی مشن، مانخورد ممبئی،*
*رابطہ؛ 📞۹۱۶۷۶۹۸۷۰۸*
*تاریخ؛ ۱۰ رمضان المبارک ۰۴۴۱ھ*
*💓آپ کا سوال ہمارا جواب گروپ 💓*
*💠المشتہر محمد امتیاز القادری 💠*
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔