جمعہ، 9 اگست، 2019

سید اگر فاسق ہو تو انکی تعظیم کا کیا حکم ہے؟

0 comments
*[سید اگر فاسق ہو تو انکی تعظیم کا کیا حکم ہے؟]*

*السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ* 
کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام و مفتیان عظام اس مسئلے کے متعلق کہ زید  ایک سید ہے اور وه کھلم کھلا زنا کرے شراب پئے فاسق ہو جاۓ جواری ہو سنیما دیکھ نے والا ہو لڑکی باز ہو بدکردار ہو تو کیا اس سیّد کی تعظیم لازم ہیں براۓ کرم علماۓ کرام قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت کریں  
کرم نوازش ہوگی

*المستفتی محمد شاہنواز ناگپوری*

🌺🌸🌺🌸🌺🌸🌺🌸🌺🌸🌺

*وعلیکم السلام، الجواب بعون الملک الوھاب*

*_سادات کرام کا ادب واحترام لازم وضروری مگر انھیں بھی  سنت رسول و شریعت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے  اصول وقوانین پر سختی کے ساتھ عامل ہونا  چاہئے ورنہ ان سادات کرام  کا دل میں احترام رکھے مگر ظاہری تعظیم وتکریم سے فی زماننا بالخصوص  علمائے کرام اجتناب کریں ورنہ عوام پر غلط اثر پڑے گا لوگ کہیں گے کہ فاسق معلن،  زانی،  شراب خور،  کی تعظیم کرتے ہیں   دیگر بالخصوص ہندوستان میں  جعلی سیدوں  کی  روزافزوں تعداد میں اضافہ ہورہا ہے  اس لئے جن کے تعلق سے صحیح  معلومات ہو ادب واحترام کریں ورنہ خاموشی بہتر ہے_*
اس سید صاحب کی تعظیم لازم ہے
*تعظیم کی اصل وجہ یہی ہے کہ سادات رسول کائنات ، شہنشاہ موجودات ﷺ کے جسم اطہر کا جزء (یعنی بدن منور کا ٹکڑا، حصہ) ہیں*

*_امام اہلسنت عليہ رحمۃ الرحمن فتاوی رضویہ جلد ۲۲ صفحہ ۴۲۳ پرفرماتے ہیں: سید سنی المذہب کی تعظیم لازم ہے اگر چہ اس کے اعمال کیسے ہی ہوں ، ان اعمال کے سبب اس سے تنفرنہ کیا یعنی نفرت نہ کی جائے، نفس اعمال سے تنفر فقط اس کی برائیوں سے نفرت ہو۔_*

``` آگے چل کر اسی صفحہ پر مزید فرماتے ہیں: سادات کرام کی انتہائے نسب حضور سید عالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر ہے ، (یعنی ان کے جد اعلی تو مکی مدنی مصطفے صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ہیں اس فضل انتساب یعنی اس شرف نسبت کی تعظیم عام سے مسلمان تو کیا ہر متقی پر بھی فرض ہے کیوں کہ وہ اس سید صاحب کی تعظیم نہیں بلکہ خود حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی تعظیم ہے۔```
امام اہلسنت عليہ رحمۃ الرحمن یہاں تک  فرماتے ہیں: قاضی جو حدود الہیہ قائم کرنے پر مجبور ہے، اس کے سامنے اگر کسی سید پرحد ثابت ہوئی تو باوجود کہ اس پر حد لگانا فرض ہے اور وہ حد لگائے گا ، لیکن اس کو حکم ہے کہ سزا دینے کی نیت نہ کرے بلکہ دل میں یہ نیت رکھے کہ شہزادے کے پیر میں کیچڑ لگ گئی ہے اسے صاف کر رہا ہوں۔

*🌹"اللہ اکبر، یہ ہے سیدوں کی شان"🌹*

*_حضرت سیدنا عبد اللہ بن مبارک رحمۃ اللہ تعالی علیہ ایک بار کہیں تشریف لئے جا رہے تھے کہ اثنائے راہ ایک سید صاحب مل گئے اور کہنے لگے :آپ کے بھی کیا خوب ٹھاٹھ باٹھ ہیں اور ایک میں بھی ہوں کہ سید ہونے کے باوجود مجھے کوئی نہیں پوچھتا ! آپ رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا: میں نے آپ کے جد اعلی مکی مدنی مصطفے صلی للہ تعالی علیہ والہ وسلم کی سنتوں کو اپنایا تو خوب عزت پائی مگر آپ نے اپنے نانا جان کی سنتوں کونہ اپنایا تو بے عملی کے سبب پیچھے رہ گئے سیدنا عبد اللہ بن مبارک رحمۃ اللہ تعالی علیہ رات جب سوئے تو خواب میں جناب رسالت مآب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی زیارت ہوئی، چہرۂ انور پر ناراضگی کے آثار تھے، کچھ اس طرح فرمایا: تم نے میری آل کو بے عملی کا طعنہ کیوں دیا! آپ رحمۃ اللہ تعالی علیہ بے قرار ہو کر بیدار ہو گئے ۔ صبح معافی مانگنے کیلئے اس سید صاحب کی تلاش میں روانہ ہوئے، موصوف بھی انہیں کو ڈھونڈ رہے تھے۔ دونوں کی ملاقات ہوئی۔ سیدنا عبداللہ بن مبارک رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے اپنا خواب سنایا۔ سید صاحب نے سن کر کہا: مجھے بھی رات میرے نانا جان صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے خواب میں تشریف لا کر کچھ طرح ارشاد فرمایا:تمہارے اعمال اچھے ہوتے تو عبداللہ بن مبارک تمہاری کیوں بے ادبی کرتے !حضرت سیدنا عبداللہ بن مبارک رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے بصد ندامت سید صاحب سے معافی مانگی اور سید صاحب نے بھی گناہوں سے توبہ کر کے نیکیاں کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں_*

*🌹"یہ ہیں سیدوں کی شان"🌹*

*ہاں! اگر سید مرتد و کافر ہو جائے تو اسکی تعظیم لازم نہیں ہے بلکہ حرام ہے، کیونکہ ارتداد سے سیادت جاتی رہتی ہے یعنی اب وہ سید نہ رہا۔حضرت سیدنا نوح علی نبیناوعلیہ الصلوۃ والسلام کا نافرمان بیٹا کنعان جو کہ منافق تھا ، خود کو صاحب ایمان ظاہر کرتا مگر حقیقۃ ایمان نہیں لایا تھا لہذا وہ بھی طوفان میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا ۔اس بیٹے کے بارے میں خدائے عزوجل پارہ ۱۲ سورۂ ھود آیت نمبر ۴۶ میں ارشاد فرماتا ہے:*
*"ینوح انہٗ لیس من اہلک"*
```ترجمۂ کنزالایمان: اے نوح ! وہ تیرے گھر والوں میں نہیں۔ ```
📕 *(حوالہ: کفریات کلمات کے بارے میں سوال جواب،صفحہ نمبر ۲۷۷ تا ۲۷۹)*

_والله اعلم و رسولہ اعلم عزوجل و صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم_
🌹🍃🌹🍃🌹🍃🌹🍃🌹🍃

✒ *کتبہ :-  اسیر حضور اشرف العلماء ابو حنـــیـــفـــہ محـــمـــد اکـبــــر اشــرفــی رضـوی، مانـخـــورد مـــمـــبـــئـــی*
*مورخہ، ۲۸ رَمَضَانُ الْمُبَارَک ٠۴۴١؁ھ*
*رابطہ؛ 9167698708*
✨ *فیضان حضرت بلال گروپ*⚡

💫✨💫✨💫✨💫✨💫✨

1⃣ *الجواب صحیح وصواب✅*
*ماشاء اللہ سادات کرام کے ادب واحترام کے تعلق سے عمدہ تحریر ہے اللہ ورسول جل جلالہ وصلی اللہ علیہ وسلم شرف قبولیت سے نوازے،آمین* 
🌹 _*حضرت علامہ مولانا مفتی محمد رضا امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی ،دار العلوم چشتیہ رضویہ کشن گڑھ اجمیر شریف مقام ھر پوروا باجپٹی سیتا مڑھی بھار*_
💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐
2⃣ *الجواب صحیح ✅✅✅*
*لھذا اس کی ظاہری تعظیم کرنے سے مفاسد کے دروازے کھلیں گے اس لئے اس کی ظاہری تعظیم سے بچا جائے یہی انسب ہے*
🌺 _*حضرت علامہ مولانا مفتی ابوالصدف محمد صادق رضا صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی ، سنگھیا ٹھاٹھول (پورنیه) خادم ـ مغل کی جامع مسجد پٹنه بہار*_
🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷
3⃣ *الجواب صحیح والمجیب نجیح* 
*ماشاء الله عمدہ کاوش الله تعالیٰ اس ماہ مبارک کے صدقے و طفیل آپ کے علم و عمل و رزق و عمر میں بے پناہ برکتیں عطا فرمائے ،آمین یارب العلمین*
🌸 *_العبد الاثیم محمد معصوم رضا نوری_*
◆ــــــــــــــــ▪♦▪ــــــــــــــــ◆
*المشتــہر؛* 
*اسيــرتـاج الشـر يعــه خـاكسـار*
*غــــلام احمــــد رضــــا نــــــورى*
◆ــــــــــــــــ▪♦▪ــــــــــــــــ◆


0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔