ہفتہ، 10 اگست، 2019

نکاح کرنا کب فرض کب واجب کب سنت ہے؟

0 comments

*🌹نکاح کرنا کب فرض کب واجب کب سنت ہے؟ 🌸*

((((((((((((((((((﴾ ﷽ ﴿))))))))))))))))
    
*السلام وعلیکم*
نکاح کرنا فرض کب ھے اور واجب کب ھے اور سنّت کب ھے؟ 
حضور والا کی بارگاہ میں عریضہ ھے مدلّل جواب عنایت فرمایں
*سال : محمد افضال رضا*
🍃🌹🍃🌹🍃🌹🍃🌹🍃🌹

وعليكم السلام، 
*نحمد ونصلی علی رسولہ الکریم*

_اعتدال کی حالت میں یعنی نہ شہوت کا بہت زیادہ غلبہ ہو نہ عنین (نامرد) ہو اورمہر و نفقہ(کپڑے ،کھانے پینے وغیرہ کے اخراجات) پر قدرت بھی ہو تو نکاح *سنت مؤکدہ* ہے کہ نکاح نہ کرنے پر اڑا رہنا *گناہ* ہے اور اگر حرام سے بچنا یا اتباع سنت و تعمیل حکم یا اولاد حاصل ہونا مقصود ہو تو *ثواب* بھی پائے گا اور اگر محض لذت یا قضائے شہوت(یعنی شہوت کو پورا کرنا) منظور ہو تو ثواب نہیں۔_ *(📕''الدرالمختار''و''ردالمحتار''،کتاب النکاح،مطلب:کثیرا ما یتساھل في اطلاق المستحب علی السنۃ، ج۴)*

_*شہوت* کا غلبہ ہے کہ نکاح نہ کرے تو معاذ ﷲ اندیشۂ *زنا* ہے اور مہر ونفقہ کی قدرت رکھتا ہو تو نکاح *واجب* ہے،_ 
_يوہيں جبکہ اجنبی عورت کی طرف نگاہ اٹھنے سے روک نہیں سکتا یا معاذ اللہ ہاتھ سے کام لینا پڑے گا (یعنی مشت زنی کرنی پڑے گی) تونکاح *واجب* ہے۔_ 
*(📕الدرالمختار''و''ردالمحتار''،کتاب النکاح، ج۴، ص۷۲)*

_یہ یقین ہو کہ نکاح نہ کرنے میں *زنا* واقع ہو جائے گا تو *فرض* ہے کہ نکاح کرے۔_ 
*(📕''الدرالمختار''،کتاب النکاح،ج۴،ص۷۲)*

_اگر یہ ا ندیشہ ہے کہ نکاح کریگا تو نان نفقہ نہ دے سکے گا یا جو ضروری باتیں ہیں ان کو پورا نہ کرسکے گا تو *مکروہ* ہے اور ان باتوں کا یقین ہو تو نکاح کرنا *حرام* مگر نکاح بہرحال ہو جائے گا۔_
*(📕درمختار)*

_نکاح اور اس کے حقوق ادا کرنے میں اور اولاد کی تربیت میں مشغول رہنا، نوافل میں مشغولی سے بہتر ہے۔_

*(📕حوالہ : بہار شریعت،جلد دوم ساتواں حصہ، نکاح کا بیان)*📕
☆ ☆ ☆ ☆ ☆  ☆ ☆ ☆ ☆ ☆ ☆
           *واللہ اعلم ورسوله اعلم* ﷻ و ﷺ
☆ ☆ ☆ ☆ ☆  ☆ ☆ ☆ ☆ ☆ ☆
*✍ازقلـــم:-اسیـــر حضـــور اشـــرف العــلــمـاء ابـــو حنـــیـــفـــہ محـــمـــد اکـبــــر اشــرفــی رضـوی، مانـخـــورد مـــمـــبـــئـــی*
*مورخہ، ۲۰۱۸*
*♦فیضان حضرت بلال رضی اللہ عنہ گروپ؛♦*
 *رابطہ؛ 9167698708*

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔