جمعہ، 9 اگست، 2019

شوہر مرتد یا کافر ہوجائے تو کیا حکم ہے؟

0 comments
*‭‮‭‮◆ـــــــــ‭‮‭‮ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــــــــــــ◆*
*🌹شوہر مرتد یا کافر ہوجائے تو کیا حکم ہے؟*
*•─────────────────────•*
  *🌷السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ🌷* 
*•─────────────────────•*
*مفتیاۓ کرام اس بات کا مکمل جواب دیں*
*اگر کسی خاتون کا شوہر مرتد یا کافر ہو جاۓ تو شرعی حکم کیا ہے قران حدیث کی روشنی میں جلدی جواب دیں*

*💚سائل:👈 محمد اشرف رضا اسماعیلی*
*‭‮‭‮◆ـــــــــ‭‮‭‮ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــــــــــــ◆*
*🌷وعليكم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ🌷*
*•─────────────────────•*
*📚🌹الجواب  بعون الملک الوھاب:*
*صورت مسئولہ میں عورت نکاح سے نکل چکی ہے شرعی حکم جاننا چاہتے ہیں تو پہلے یہ جانیے کہ مرتد کو شرعا تو قتل کا حکم ہے* 
*"جو شخص معاذاللہ عزوجل مرتد ہو گیا تو مستحب ہے کہ حاکم اسلام اس پر اسلام پیش کرے اور اگر وہ کچھ شبہ بیان کرے تو اس کا جواب دے اور اگرمہلت مانگے تو تین دن قید میں رکھے اور ہر روز اسلام کی تلقین کرے ۔یوہیں اگر اس نے مہلت نہ ما نگی مگر امید ہے کہ اسلام قبول کر لے گا جب بھی تین دن قید میں رکھا جائے۔ پھر اگر مسلمان ہو جائے فبہا(یعنی بہت بہتر)ورنہ قتل کر دیا جائے۔ بغیر اسلام پیش کیے اسے قتل کر ڈالنا مکروہ ہے۔" لیکن یہ صرف بادشاہ اسلام کا کام ہے ۔ "مرتد کو قید کرنا اور اسلام نہ قبول کرنے پر قتل کر ڈالنا بادشاہ اسلام کا کام ہے اور اس سے مقصود یہ ہے کہ ایسا شخص اگر زندہ رہا اور اس سے تعرض نہ کیا گیا (یعنی روک ٹوک نہ کی گئی )تو ملک میں طرح طرح کے فساد پیدا ہو نگے اور فتنہ کا سلسلہ روز بروز ترقی پذیر ہو گا، جس کی وجہ سے امن عامه میں خلل پڑیگا ، لہذا ایسے شخص کو ختم کر دینا ہی مقتضائے حکمت(یعنی مصلحت کا تقاضا)تھا۔ اب چونکہ حکومت اسلام ہندوستان میں باقی نہیں،کوئی روک تھام کرنے والا باقی نہ رہا، ہر شخص جو چاہتا ہے بکتا ہے اور آئے دن مسلمانوں میں فساد پیدا ہوتا ہے، نئے نئے مذہب پیدا ہوتے رہتے ہیں، ایک خاندان بلکہ بعض جگہ ایک گھر میں کئی مذہب ہیں اور بات بات پر جھگڑے لڑائی ہیں، ان تمام خرابیوں کا باعث یہی نیا مذہب ہے۔ ایسی صورت میں سب سے بہتر ترکیب وہ ہے جو ایسے وقت کے لیے قرآن و حدیث میں ارشاد ہوئی، اگر مسلمان اس پر عمل کریں تمام قصوں سے نجات پائیں دنیا و آخرت کی بھلائی ہاتھ آئے۔ وہ یہ ہے کہ ایسے لوگوں سے بالکل میل جول چھوڑ دیں، سلام کلام ترک کر دیں، ان کے پاس اٹھنا بیٹھنا، ان کے ساتھ کھانا پینا، ان کے یہاں شادی بیاہ کرنا غرض ہر قسم کے تعلقات ان سے قطع کر دیں گویا سمجھیں کہ وہ اب رہا ہی نہیں ۔*

*شوہر نے معاذاللہ عزوجل صريح کلمۂ کفر بکا تو وہ مرتد ہوگیا اور اس کی عورت نکاح سے نکل گئی، جو کچھ نیک اعمال کئے تھے سب اکارت (یعنی ضائع ہو) گئے۔اگر نادم ہوکر اس نے تجدید ایمان کر لیا تو اگروہ عورت راضی ہو تو دوبارہ اسی سے نکاح کر سکتا ہے اگرچہ دوران عدت ہی کرلے ۔ہاں اگر وہ عورت اس کے علاوہ کسی اور سے نکاح کرناچاہتی ہے توعدت پوری کرنے کے بعد کرسکتی ہے۔ اوراس صورت ميں عدت کی وہی تفصيل ہوگی جو مطلقہ عورت کی عدت کی ہے يعنی اگر وہ عورت حاملہ ہو تو وضع حمل (یعنی بچہ کی ولادت ہو جانا) اور اگر عورت ،نابالغہ يا آئسہ يعنی پچپن سالہ یا اس سے زائد عمر کی ہے تو اس کی عدت ہجری سن کے حساب سے تين مہينہ ہوگی ورنہ حيض والی ہو تو تين حيض ہوگی ۔*

*شوہر نادم ہے تجدید ایمان و نکاح کرنا چاہتا ہے تو یوں کہے:''یااللہ عزوجل! مجھ سے جو جو کفریات صادر ہوئے ہیں میں ان سے توبہ کرتا ہوں۔ '' پھر کلمہ پڑھ لے، رہ گیا نکاح، تو تجدید نکاح کا معنی ہے :''نئے مہر سے نیا نکاح کرنا۔''اس کیلئے لوگوں کو اکٹھا کرنا ضروری نہیں ۔ نکاح نام ہے ایجاب و قبول کا ۔ ہاں بوقت نکاح بطور گواہ کم ازکم دو مرد مسلمان یا ایک مرد مسلمان اور دو مسلمان عورتوں کا حاضر ہونا لازمی ہے ۔خطبۂ نکاح شرط نہیں بلکہ مستحب ہے ۔ خطبہ یاد نہ ہوتو اعوذ باللہ اور بسم ﷲشریف کے بعد سورۂ فاتحہ بھی پڑھ سکتے ہیں ۔کم ازکم دس درہم یعنی دو تولہ ساڑھے سات ماشہ* *چاندی(موجودہ وزن کے حساب سے 30 گرام 618 ملی گرام چاندی ) یا اس کی رقم مہر واجب ہے ۔ تو اب مذکورہ گواہوں کی موجودگی میں آپ ''ایجاب'' کیجئے یعنی عورت سے کہیے :'' میں نے (جو مہر ہے وہ بولے) مہر کے بدلے آپ سے نکاح کیا ۔ ''عورت کہے :'' میں نے قبول کیا ۔''نکاح ہو گیا ۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ عورت ہی خطبہ یا سورۂ فاتحہ پڑھ کر''ایجاب'' کرے اور مرد کہے:''میں نے قبول کیا ''، نکاح ہو گیا ۔ بعد نکاح اگر عورت چاہے تو مہر معاف بھی کر سکتی ہے ۔ مگر مرد بلا حاجت شرعی عورت سے مہر معاف کرنے کا سوال نہ کرے*

*📚(بحوالہ: بہار شریعت، حوالہ، کفریات کلمات کے بارے میں سوال جواب، صفحہ  نمبر ۶۲۱ تا ۶۳۱)*
  *🌹(واللّٰہ و رسولہ اعلم بالصواب)🌹*
*‭‮‭‮◆ـــــــــ‭‮‭‮ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــــــــــــ◆*
*📝کتبــــــہ؛📝*
*اسیر حضور اشرف العلماء ابو حنیفہ محمّد اکبر اشرفی رضوی*

*بتاریخ: ۱۱ شوال المکرم ۰۶۶۱؁ھ*
*مانخورد (ممبئی) رابطہ نمبر:👇*
*📲+91 9167698708*
*•─────────────────────•*
*(01)✅🖋الجواب صحیح والمجیب نجیح:*
*حضرت علامہ ومولانا محمّد عطاء اللّٰہ نعیمی*
*صــاحب قبلـــہ مــدظلـــہ العـــالی والنــورانی!*
*•─────────────────────•*
*(02)✅🖋الجواب صحیح والمجیب نجیح:*
*حضرت علامہ و مولانا محمّد شاھد رضا قادری*
*صــاحب قبلـــہ مــدظلـــہ العـــالی والنـــورانی!*
*•─────────────────────•*
*(03)✅🖋الجواب صحیح والمجیب نجیح:*
*حضرت علامہ ومولانا محمّد مشاھد رضا نوری*
*صــاحب قبلـــہ مــدظلـــہ العـــالی والنـــورانی!*
*•─────────────────────•*
*(04)✅🖋الجواب صحیح والمجیب نجیح:*
*حضرت علامہ ومولانا محمّد احقر صادق رضا*
*صــاحب قبلـــہ مــدظلـــہ العـــالی والنـــورانی!*
*•─────────────────────•*
*(05)✅🖋الجواب صحیح والمجیب نجیح:*
*حضرت علامہ ومولانا محمّد معصوم رضانوری*
*صــاحب قبلـــہ مــدظلـــہ العـــالی والنـــورانی!*
*•─────────────────────•*
*(سُنّی رضوی فقھی گروپ)👈گروپ ھٰذامیں جوائن کیلئے رابطہ کریں👈9844687869*
*•─────────────────────•*
*🕋بـتاریـخ(02)جــون(2019)عــیــسـوی🕋*
*•─────────────────────•*
*🖥المشتہـــــــر🖥*
*محمد اسراءالحق قادری بہار*
*رابطہ:👇🏻https://wa.me/+918425086470*
*◆◆ــــــــــــ🌸☘☘☘🌸ــــــــــــ◆◆*


0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔