ہفتہ، 10 اگست، 2019

سفر میں  روزہ رکھنے کے بارے میں شریعت کا کیا حکم  ہے؟

0 comments

*🌹سفر میں  روزہ رکھنے کے بارے میں شریعت کا کیا حکم  ہے🌹* 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ علمائے کرام کیا فرماتے ہیں اس مسئلے ذیل کے بارے میں کی اگر کوئی شخص 18 سو کلو میٹر کا سفر تا ہے تو کیا اس کے اپر روزہ معاف ہے یا پھر نہیں ۔۔۔
علمائے دین اس کا جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی ۔۔۔۔

*🌺سائل محمد رضوان خان قادری صحبتیا بہرآئچ شریف یوپی انڈیا🌺* 

*وعلیکم السلام،* 

*✍الجواب بعون الملک الوہاب* 

_*صحیحین میں ام المومنین صدیقہ رضی ﷲ تعالی عنہا سے مروی، کہتی ہیں حمزہ بن عمرو اسلمی بہت روزے رکھا کرتے تھے، انہوں نے نبی کریم صلی ﷲ تعالی علیہ وسلم سے دریافت کیا، کہ سفر میں روزہ رکھوں؟ ارشاد فرمایا: ''چاہو رکھو، چاہے نہ رکھو۔*_

*📘''صحیح البخاري''، کتاب الصوم، باب الصوم في السفر والإفطار، الحدیث: ۱۹۴۳، ج۱، ص۶۴۰*

*_ابو داود و ترمذی و نسائی و ابن ماجہ انس بن مالک کعبی رضی ﷲ تعالی عنہ سے راوی، کہ حضور اقدس صلی ﷲ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا: کہ ''ﷲ تعالی نے مسافر سے آدھی نماز معاف فرما دی (یعنی چار رکعت والی دو پڑھے گا) اور مسافر اور دودھ پلانے والی اور حاملہ سے روزہ معاف فرما دیا۔''(کہ ان کو اجازت ہے کہ اس وقت نہ رکھیں بعد میں وہ مقدار پوری کرلیں)۔_*

*'📗'جامع الترمذي''، أبواب الصوم، باب ماجاء في الرخصۃ في الإفطار للحبلی والمرضع*

*مسـئــلـــــــہ:* 
_*سفر و حمل اور بچہ کو دودھ پلانا اور مرض اور بڑھاپا اور خوف ہلاک و اکراہ و نقصان عقل اور جہاد یہ سب روزہ نہ رکھنے کے لیے عذر ہیں، ان وجوہ سے اگر کوئی روزہ نہ رکھے تو گنہگار نہیں*_

*'📕'الدرالمختار'' و ''ردالمحتار''، کتاب الصوم، فصل في العوارض، ج۳، ص۴۶۲*

*مسـئــلـــــــہ:* 
*_سفر سے مراد سفر شرعی ہے یعنی اتنی دور جانے کے ارادہ سے نکلے کہ یہاں سے وہاں تک تین دن کی مسافت ہو، اگرچہ وہ سفر کسی ناجائز کام کے لیے ہو_*

*📙''الدرالمختار''، کتاب الصوم، فصل في العوارض، ج۳، ص۴۶۳*

*📕حوالہ > بہار شریعت حصہ پنجم*

*📝کتبہ حضرت علامہ مفتی ابو حنیفہ محمد اکبر اشرفی رضوی، صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی  مانخورد ممبئی*
*📱9167698708*

ــــــــــــــــــــ
*✍ المشتہــــــر محــــــمد امتیــــازالقـــادری*
ـــــــــــــــــــ
*آپ کاسوال ہماراجواب گروپ8808819316*


0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔