🌺 *خدا کے ولی سے دشمنی خدا وند قدس سے اعلان جنگ ہے* 🌺
کیا علماء کرام مسائل ذیل میں :
سرکار غوث پاک کو گالی دینے والا اہلسنت سے خارج ہوگا یا نہیں؟
بینوا توجرواء.
*سائل :غلام اشرف جہانگیر خان حنفی ٹھاکرگنج کشن گنج(بہار)*
🌸🌺🌸🌺🌸🌺🌸🌺🌸🌺
*الجواب بعون الملک الوھاب*
*قال اللہ تعالیٰ فی القرآن الکریم :لاَ اِنَّ اَوْلِیَائَ اللّٰہِ لاَ خَوْفٌ عَلَیْھِمْ وَلاَ ھُمْ یَحْزَنُوْنَ*
*📖( یونس آیت۶۲)*
*"مفھوم آپت پاک :خبردار! بے شک اللہ تعالیٰ کے ولیوں پر نہ کچھ خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہونگے"*
*ایسا شخص بد دین، فاسق، فاجر، جہنمی گمراہ ہے*
*📕(ماخوذ: بہار شریعت)*
*اور اگر اس لئے گالی بکتا ہے کہ غوث پاک اللہ کے ولی ہے یا اس لئے کہ یہ اپنے وقت کے مفتی اعظم تھے ، تب کھلا کفر ہے ،*
*ولیوں کی شان میں حدیث پاک ملاحظہ فرمائیں*
عن ابی ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : قال اللہ تبارک وتعالیٰ :من عادی لی ولیافقد اذنتہ بالحرب
📗 *(جامع الاحادیث، ج 5، 3593)*
*حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : جومیرے کسی ولی سے عداوت رکھے میں نے اعلان دیدیا اس سے لڑائی کا ۔*
عن معاذبن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم :من عادی اولیاء اللہ فقد بارذ اللہ بالمحاربۃ ۔
📘 *(جامع الاحادیث، ج5 ، 3594)*
*حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے اولیا ء اللہ سے عداوت کی وہ سرمیدان خداکے ساتھ لڑائی کو نکل آیا۔*
امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
پہلی حدیث میں جنگ کی ابتدا فرمانا اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ دلیل واضح ہے کہ عداوت ولی سخت باعث ایذائے رب عزوجل ہے ،اور رب عزوجل فرماتاہے :
ان الذین یوذون اللہ ورسولہ،لعنھم اللہ فی الدینا والآخرۃ واعدلھم عذابا مھینا۔
*بیشک وہ جو اللہ ورسول کو ایذادیتے ہیں ان پر اللہ تعالیٰ نے لعنت فرمائی دنیاوآخرت میں ،اور ان کے لئے ذلت کا عذاب تیار کررکھاہے*
ظاہر ہے کہ مسلمان اگرچہ عاصی معاذاللہ معذب ہو آخرت میں اپنے رب کا ملعون نہیں ورنہ بالآخر رحمت ونعمت اور جنت ابدی نہ پاتا، اس کی نار نار تطھیر ہے ،نہ نار لعنت و ابعاد وتذلیل وتحقیر ،
تو جسے اللہ عزوجل دنیا و آخرت میں ملعون کرے وہ نہ ہوگا مگر کافر ،یہ وہاں ہے کہ بعد وضوح حق براہ عناد ہو ، جس طرح اب وہابیہ ماردین اعدائے دین کاحال ہے
📕 *(فتاوی رضویہ ۳/۲۹۹)*
*واللہ اعلم باصواب؛*
ا💌💌💌💌💌💌💌💌💌💌
*✒کتبہ؛.ابو حنیفہ محمد اکبراشرفی رضوی ،مانخورد ممبئ؛*
*رابطہ؛📞9167698708)*
ا💌💌💌💌💌💌💌💌💌💌
*امجدی مصباحی گروپ؛*
*ا=======================؛*
*مفتی معراج احمد مصباحی صاحب قبلہ، برکات نگر مدینة العلماء گھو سی ضلع مؤ یوپی*
*بانی گروپ : امجدی مصباحی 786 ،اسلامک، SMS*
*رابطہ؛📞7860867489)*
*ا=======================؛*
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔