ہفتہ، 10 اگست، 2019

حالت روزہ میں داڑھ میں انجیکشن لگواکر دانت نکلوانا کیسا؟

0 comments

*بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہٗ و نصلی علی رسولہ الکریم 

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ 
کیافرماتے ہیں علماء کرام اس مسٸلہ کہ جواب میں حالت روزہ میں دانتوں
  یا داڑوں کے درد سے پریشان روزِ دار داڑ میں انجیکشن لگوا کر ڈاڑ نکلوا سکتا ہے براٸے کرم جواب جلدی عنایت فرماٸیں 👏🏻👏🏻
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
وعلیکم السلام، الجواب بعون الملک الوہاب 
صورت مسئولہ میں۔۔۔
جب انجیکشن لگتا ہے تو خون زیادہ نکلتا ہے اور ڈاکٹر جب دانت اکھاڑتے ہیں تو ہمارے سر کرسی پر ٹیک لگا کر منہ اوپر ہوتا ہے، اور اس صورت میں خون کا مزہ ہمارے حلق میں بھی محسوس ہوتی ہے دانت نکالنے بعد عالم یہ ہوتا ہے کہ خون چند منٹ جاری رہتا ہے جسے روکنے کے لئے اس جگہ کاپوس بھر دیتے ہیں جس جگہ سے دانت اکھاڑی گئی 
حاصل کلام یہ ہے کہ جب خون حلق سے نیچے اترا یا اسکا مزہ حلق میں محسوس روزہ فاسد ہو جاتا ہے 

جیسے کہ صدر الشریعۃ در مختار کے حوالے سے فرماتے ہیں 👇🏻

*دانتوں سے خون نکل کر حلق سے نیچے اترا اور خون تھوک سے زیادہ یا برابر تھا یا کم تھا، مگر اس کا مزہ حلق میں محسوس ہوا تو ان سب صورتوں میں روزہ جاتا رہا اور اگر کم تھا اور مزہ بھی محسوس نہ ہوا، تو نہیں۔* 
''الدرالمختار''، کتاب الصوم، باب ما یفسد الصوم وما لا یفسدہ، ج۳، ص۴۲۲

مزید فرماتے ہیں 👇🏻

*روزہ میں دانت اکھڑوایا اورخون نکل کر حلق سے نیچے اترا، اگرچہ سوتے میں ایسا ہوا تو اس روزہ کی قضا واجب ہے۔*
'ردالمحتار''، کتاب الصوم، باب ما یفسد الصوم... إلخ، مطلب: یکرہ السھر اذا خاف فوت الصبح، ج۳، ص۴۲۲
⚡💫✨⚡💫✨⚡💫✨⚡
*حوالہ> بہار شریعت، حصہ پنجم، روزہ کا بیان*
📖📚📖📚📖📚📖📚📖📚
*کتبہ🖋ابو حنیفہ محمد اکبر اشرفی رضوی، مانخورد ممبئی*
*📱9167698708*


0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔