جمعہ، 9 اگست، 2019

قبلہ كا پتہ نہ چلے تو نماز كيسے ادا كريں؟

0 comments
*🌹قبلہ كا پتہ نہ چلے تو نماز كيسے ادا كريں؟🌹*

_السلام علیکم_
_میرا سوال ہے کی کہیں باہر گئے اور نماز کا ٹاںٔم ہوگيا قبلہ پتہ نہیں ہے تو اپنے حساب سے سوچ کے نماز پڑھی  نماز کا وقت ابھی تھا اور پتہ چلا کہ قبلہ صحیح نہیں تھا دوسری طرف ہے تو کیا نماز ہوئى یا واپس پڑھنی ہوگی؟_
_ویسے ابھی موبائل میں قبلہ کی ساںٔڈ دیکھتے ہیں لیکن وہ ٹاںٔم پہ موبائل میں نیٹ بھی نہیں چل رہا تھا۔۔۔۔_

_جی میں ہندو ایریا میں تھی اور میں نے میرے شوہر سے بولا ان سے پوچھ لیجئے میرے شوہر کو پوچھنے میں دیر لگی اور میں نے میرے حساب سے نماز پڑھ لی لیکن میں نے لکھا ہے نہ پھر پتہ چل گیا صحیح قبلہ کا تو میں نے واپس نماز پڑھی کیونکہ نماز کی فرض میں سے ایک فرض یہ ہے کی قبلہ صحیح ہوناچاہیے اور ہاں میں نے سوال اس لئے پوچھی کہ کبھی ایسا واپس ہو تو؟_

*سائلہ: بنت علی محمد*
ـــــــــــــــــــــــــــــ🔰ـــــــــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ الله وبركاته*
*✍الجواب بعون الملك الوهاب؛*
*باسمہ تعالیٰ محمدہ نصلی علی رسولہ الکریم،*

*اگر کسی کو کسی جگہ پر قبلہ کی شناخت نہ ہو یعنی پہچان نہ ہو نہ کوئی ایسا مسلمان ہے وہاں جو بتادیں یا نہ چاند و سورج نکلے کہ اسکے ذریعے قبلہ کی پہچان کر سکے اگر نکلے بھی تو اتنا علم نہیں کے پتہ کر لیں تو ایسوں کے لئے حکم ہے کہ تحری کریں یعنی سوچے"جدھر قبلہ ہونا دل پر‌جمے ادھر ہی منہ کرے اسکے حکم میں وہی قبلہ ہے"*

*حوالہ👈🏻📚 عامہ کتب*

_تحری کر کے نماز پڑھی بعد میں معلوم ہوا کہ قبلہ کی طرف نماز نہیں پڑھی، اسکی نماز ہوگئی لوٹانے کی ضرورت نہیں-_

*ایسا شخص بے تحری کر کے نماز پڑھے (جیسے کہ اوپر تحری کے تعریف ميں بیان کيا گيا ہے) نماز نہ ہوگی چاہے واقعى میں قبلے کے طرف منہ کر کے نماز کیوں نہ پڑھی ہو، اور اگر قبلہ کے طرف منہ ہونا نماز کے بعد یقین کے ساتھ معلوم ہوا تو نماز ہوگئی*

*(اس ابحاث میں مزید معلومات کے لئے بہار شریعت تیسرا حصّہ،  شرط استقبال قبلہ ملاحظہ فرمائیں)*

*والله تعالى اعلم بالصواب؛*
◆ــــــــــــــــ▪♦▪ــــــــــــــــ◆
*✍ازقلـــم:-اسیـــر حضـــور اشـــرف العــلمـاء ابـــو حنـــیـــفـــہ محـــمـــد اکـبــــر اشــرفــی رضـوی، مانـخـــورد مـــمـــبـــئـــی*
*بتاريخ، 27/2/19*
*سنی تبلیغی مشن (خواتین گروپ)*
*رابطہ؛ 9167698708*
◆ــــــــــــــــ▪♦▪ــــــــــــــــ◆
*المشتــہر؛*
*اسيــرتـاج الشـر يعــه خـاكسـار*
*غــــلام احمــــد رضــــا نــــــورى*
◆ــــــــــــــــ▪♦▪ــــــــــــــــ◆

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔