جمعہ، 9 اگست، 2019

نماز جنازہ کا طریقہ

0 comments
السلام و علیکم حضرات 
برائے کرام مجھے نمازیں جنازہ کا مکمل طریقہ ارسال فرمائے۔۔۔

*🖤ساٸل ناچیز منصوری عظیم اقبال احمد۔۔۔گونڈی ممبئ الہند۔۔۔🖤*

🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸

وعلیکم السلام، الجواب بعون الملک الوہاب 

*نماز جنازہ کا طریقہ یہ ہے کہ کان تک ہاتھ اُٹھا کر ﷲ اکبر کہتا ہوا ہاتھ نیچے لائے اور ناف کے نیچے حسب دستور باندھ لے اور ثنا پڑھے، یعنی* 

سُبْحٰنَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ وَجَلَّ ثَنَاؤُکَ وَلَا اِلٰـہَ غَیْرُکَ ۔
پھر بغیرہاتھ اٹھائے ﷲ اکبر کہے اور درود شریف پڑھے بہتر وہ دُرود ہے جو نماز میں  پڑھا جاتا ہے اور کوئی دوسرا پڑھا جب بھی حرج نہیں ، پھر ﷲ اکبر کہہ کر اپنے اور میّت اور تمام مومنین و مومنات کے لیے دُعا کرے
*📿 اور بہتر یہ کہ وہ دُعا پڑھے جو احادیث میں  وارد ہیں  اور ماثور دُعائیں  اگر اچھی طرح نہ پڑھ سکے توجو دُعا چاہے پڑھے،*
مگروہ دُعا ایسی ہو کہ اُمورِ آخرت سے متعلق ہو۔
(جوہرہ نیرہ، عالمگیری، درمختار وغیرہا)

  بعض ماثور دُعائیں  یہ ہیں :

*اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِحَیِّنَا وَمَیِّتِنَا وَشَاھِدِنَا وَغَائِبِنَا وَصَغِیْرِنَا وَکَبِیْرِنَا وَذَکَرِنَا وَاُنْثَانَا اَللّٰھُمَّ مَنْ   اَحْیَیْتَہٗ مِنَّا فَاَحْیِہٖ عَلَی الْاِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّیْتَہٗ مِنَّا فَتَوَفَّہٗ عَلَی الْاِیْمَانِط اَللّٰھُمَّ لَا تَحْرِمْنَا اَجْرَہٗ (ھا) وَلَا تَفْتِنَّا بَعْدَہٗ (ھا)* 

ترجمہ: اے ﷲ (عزوجل) ! تو بخش دے ہمارے زندہ اور مردہ اور ہمارے حاضر و غائب کو اور ہمارے چھوٹے اور ہمارے بڑے کو اور ہمارے        مرد اور عورت کو، اے ﷲ (عزوجل)  ہم میں  سے تُو جسے زندہ رکھے، اُسے اسلام پر زندہ رکھ اور ہم میں  سے تُو جس کو وفات دے اُسے ایمان         پر وفات دے۔ اے ﷲ (عزوجل)  تو ہمیں  اس کے اجر سے محروم نہ رکھ اور اس کے بعد ہمیں  فتنہ میں  نہ ڈال۔

*(رواہ احمد وابو داود و الترمذی والنسائی وابن حبان والحاکم عن ابی ہریرۃ و احمد وابو یعلی والبیہقی وسعید بن   منصور فی سننہ عن ابی قتادۃ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہما۔*
📄 ’’المستدرک‘‘ للحاکم، کتاب الجنائز، باب أدعیۃ صلاۃ الجنازۃ، الحدیث: ۱۳۶۶، ج۱، ص۶۸۴۔
و ’’عمل الیوم و اللیلۃ‘‘ مع ’’السنن الکبری‘‘ للنسائي، الحدیث: ۱۰۹۱۹، ج۶، ص۲۶۶۔) 

*میت مجنون یا نابالغ ہو تو تیسری تکبیر کے بعد یہ دُعا پڑھے:*
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْہُ لَنَا فَرَطًا وَّاجْعَلْہُ لَنَا ذُخْرًا وَّاجْعَلْہُ لَنَا شَافِعًا وَّمُشَفَّعًا ۔ 
اور لڑکی ہو تو  اجْعَلْھَا اور شَافِعَۃً وَّمُشَفَّعَۃً کہے۔
(جوہرہ)

*مجنون سے مراد وہ مجنون ہے کہ بالغ ہونے سے پہلے مجنون ہوا کہ وہ کبھی مکلّف ہی نہ ہوا اور اگر جنون عارضی ہے تو اس کی مغفرت کی دُعا کی جائے، جیسے اوروں  کے لیے کی جاتی ہے کہ جنوں  سے پہلے تو وہ مکلّف تھا اور جنون کے پیشتر کے گناہ جنوں  سے جاتے نہ رہے۔*
(غنیہ)

چوتھی تکبیر کے بعد بغیر کوئی دُعا پڑھے ہاتھ کھول کر سلام پھیر دے
(اس کی وضاحت فتاویٰ رضویہ پر دیکھیے)

*سلام میں  میّت اور فرشتوں  اورحاضرین نماز کی نیت کرے، اُسی طرح جیسے اور نمازوں  کے سلام میں  نیت کی جاتی ہے یہاں  اتنی بات زیادہ ہے کہ میّت کی بھی نیت کرے۔*
(درمختار، ردالمحتار وغیرہما)

       *🏷 مسئلہ ۳:  تکبیر و سلام کو امام جہر کے ساتھ کہے، باقی تمام دُعائیں  آہستہ پڑھی جائیں  اور صرف پہلی مرتبہ ﷲ اکبر کہنے کے وقت ہاتھ اٹھائے پھر ہاتھ اٹھانا نہیں* 
(جوہرہ، درمختار)

نماز جنازہ میں  قرآن بہ نیت قرآن یا تشہد پڑھنا منع ہے اور بہ نیت دُعا و ثنا الحمد وغیرہ آیات دعائیہ و ثنائیہ پڑھنا جائز ہے۔
(درمختار)

بہتر یہ ہے کہ نماز جنازہ میں  تین صفیں  کریں  کہ حدیث میں  ہے: ’’جس کی نماز تین صفوں  نے *پڑھی،اُس کی مغفرت ہو جائے گی۔‘‘ اور اگر کُل سات ہی شخص ہوں  تو ایک امام ہو اور تین پہلی صف میں  اور دو دوسری میں  اور ایک تیسری میں*
(غنیہ)

  *جنازہ میں  پچھلی صف کو تمام صفوں  پر فضیلت ہے۔*
(درمختار)

بحوالہ:  
📘بہار شریعت جلد اول حصہ چہارم نماز جنازہ کے بیان میں مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں

🔹واللہ تعالٰی اعلم🔹 

🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸
*ازقلم*
*✍ابــو حنـــیـــفـــہ محـــمـــد اکـبــــر اشــرفــی رضـوی، رکـن شـوریٰ سـنــــی تبـــلیــغـــی مشـــن، مانـخـــورد مـــمـــبـــئـــی*
*🔹فخــر ازهـــر گـروپ؛🔹*
*رابطہ؛ 9167698708*
◆ـــــــــــــــــ▪💚▪ــــــــــــــــــ◆


0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔