جمعہ، 9 اگست، 2019

عورت کو زینت کے لیے سرمہ لگانا جائز ہے

0 comments
*(عورت کو زینت کے لئے سرمہ لگانا جائز ہے)*
💠〰💠〰💠〰💠〰💠〰
*السلام علیکم ورحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ*
*حضرت کی بارگاہ میں میرے دو سوال ہیں*
*١)سرمہ لگانا صرف مردوں کے لئے سنت ہے یا عورتوں پر بھی سنت ہے؟*
*٢)حدیث مبارکہ میں ہے کہ کلونجی ہر بیماری کی دوا ہے سوائے موت کے تو میرا سوال ہے کی روز اسکا استعمال کیسے کیا جائے؟*

*سائلہ: کنیز فاطمہ*
⚡🌟⚡🌟⚡🌟⚡🌟⚡🌟

*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوھاب*

*۱) عورتوں کو کاجل اور کالا سرمہ زینت کے لئے لگانا جائز ہے مردوں کو کالا سرمہ محض یہ زینت کے لئے لگانا مکروہ ہیں، ہاں اگر کالا سرمہ آنکھوں کے علاج کے لیے لگائیں تو اسمیں کوئی حرج نہیں*
*📕(بحوالہ فتاویٰ عالمگیری، جلد پنجم صفحہ نمبر ٣١٤ ، حوالہ : جنتی زیور، زینت کا‌ بیان، صفحہ نمر ٣٠٨)*
*(اور یاد رکھیں کہ زینت صرف شوہر کے لئے ہو نہ کہ دنیا کو دکھانے کے لئے)*
*حضور ﷺ کی سنت نیت کرے تو ان شاءاللہ عزوجل ثواب بھی ملیگا حدیث شریف میں ہے : "انما الاعمال بالنیات،"*
❤🧡💛💚💙💜🖤❤🧡💛
*۲) کلونجی کو آپ اپنے حساب سے استعمال میں لائے، ایک چمچ صبح اور ایک چمچ رات میں سونے سے پہلے دودھ یا پانی کے ساتھ لیں، کلونجی کا تیل بھی اب دستیاب ہے تیل بھی آپ پی سکتے ہیں صبح شام ایک چمچ*
*🎙( بقول: حکیم صاحبان)*

*واللہ اعلم ورسوله أعلم ﷻ و ﷺ*
🔸〰🔹〰🔸〰🔹〰🔸〰
*✍طالب دعا :-اسیـــر حضـــور اشـــرف العــلــمـاء ابـــو حنـــیـــفـــہ محـــمـــد اکـبــــر اشــرفــی رضـوی، مانـخـــورد مـــمـــبـــئـــی*
*مورخہ، ۱۵ محرم الحرام ۹۳۴۱؁ھ*
*♦سنی تبلیغی مشن "خواتین گروپ؛♦*
 *رابطہ؛ 9167698708*

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔