جمعہ، 9 اگست، 2019

کیا حق مہر کی رقم کے عوض پر کوئی چیز اپنی بیوی کو دی جا سکتی ہے ؟

0 comments
*🌹کیا حق مہر کی رقم کے عوض پر کوئی چیز اپنی بیوی کو دی جا سکتی ہے ؟🌹*

السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان کرام مندرجہ ذیل  مسائل کے بارے میں ۔

*🛡 سوال :1*
کیا حق مہر کی رقم کے عوض حق مہر کی مالیت کی کوئی چیز بتا کر ، رضا مندی سے اپنی بیوی کو دی جا سکتی ہے ؟
💈سائل : محمّد آصف قاسم نثار رضا قادرى
🏠 مقام : پاکستان کراچی
🌈 مورخہ : 2019-03-11
◆ـــــــــــــــــــــ✿💓✿ـــــــــــــــــــــ◆
*وعلیکم السلام ورحمتہ الله وبركاتہ*

*✍الجـواب بعـون المـلـك الـوهـاب،*

*💎جی بالکل دے سکتے ہیں شرعی کوئی خرابی نہیں،* 
*جیسے کہ صدر الشریعہ ارشاد فرماتے ہیں*

*☪ مہر کم سے کم دس ۱۰ درم (یعنی دو تولہ ساڑھے سات ماشہ (30۔618گرام ) چاندی یا اُس کی  قیمت۔)ہے اس سے کم نہیں  ہوسکتا، جس کی  مقدار آج کل کے حساب سے۳ / ۵  پائی ہے خواہ سکّہ ہو یا ویسی ہی چاندی یا اُس قیمت کا کوئی سامان ، اگر درہم کے سوا کوئی اور چیز مہر ٹھہری تو اُس کی  قیمت عقد کے وقت دس ۱۰ درہم سے کم نہ ہو اور اگر اُس وقت تو اسی قیمت کی  تھی مگر بعد میں  قیمت کم ہوگئی تو عورت وہی پائے گی پھیرنے کا اُسے حق نہیں-*  

*♦اور اگر اس وقت دس ۱۰ درہم سے کم قیمت کی  تھی اور جس دن قبضہ کیا قیمت بڑھ گئی تو عقد کے دن جو کمی تھی وہ لے گی، مثلاً اُس روز اس کی  قیمت آٹھ درہم تھی اور آج دس ۱۰ درہم ہے تو عورت وہ چیز لے گی اور دو درہم اور اگر اُس چیز میں  کوئی نقصان آگیا تو عورت کو اختیار ہے کہ دس درہم لے یا وہ چیز۔*

*(📚بحوالہ:  ’’الفتاوی الھندیۃ‘‘،کتاب النکاح،الباب السابع في المہر،الفصل الاول،ج۱،ص۳۰۳،وغیرہ،)* 

*(📗حوالہ:  بہار شریعت، جلد دوم، حصہ ہفتم)*

*🌹والله تعالى اعلم بالصواب🌹*
◆ـــــــــــــــــــــ✿💓✿ـــــــــــــــــــــ◆
*✍ازقلـــم:- ابــو حنـــیـــفـــہ محـــمـــد اکـبــــر اشــرفــی رضـوی، رکـن شـوریٰ سـنــــی تبـــلیــغـــی مشـــن، مانـخـــورد مـــمـــبـــئـــی*
*بتاريخ، ❸ رَجَبُ الْمُرَجَّبْ ٠۴۴١؁ھ*
*🔹صوت الاسلام گـروپ؛🔹*
*رابطہ؛ 9167698708*
◆ـــــــــــــــــــــ✿💓✿ـــــــــــــــــــــ◆
*المشتــــہر؛*
*اسيـر تاج الشريعه غـلام احمـد رضـا قـادرى يـوپـى انڈيا؛*
◆ـــــــــــــــــــــ✿💓✿ـــــــــــــــــــــ◆


0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔