ہفتہ، 10 اگست، 2019

استخارہ کا طریقہ

0 comments
*💠استخارہ کا طریقہ💠*

((((((((((((((((((﴾ ﷽ ﴿))))))))))))))))
_*السلام علیکم،کیا استخارہ کا طریقہ بتا سکتے ہیں پلیز؟*_
_*سائلہ: کنیز فاطمہ*_ 

🍃🌹🍃🌹🍃🌹🍃🌹🍃🌹
وعليكم السلام، 
*نحمد ونصلی علی رسولہ الکریم*
_*حدیث صحیح جس کو مسلم کے سوا جماعت محدثین نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت کیا، فرماتے ہیں: کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ہم کو تمام امور میں استخارہ کی تعلیم فرماتے، جیسے قرآن کی سورت تعلیم فرماتے تھے، فرماتے ہیں*_
_حج اور جہاد اور دیگر نیک کاموں میں نفس فعل کے ليے استخارہ نہیں ہوسکتا، ہاں تعیین وقت کے ليے کرسکتے ہیں_
*(📕بحوالہ ،المرجع السابق ،حوالہ بہار شریعت)* 

_جب کوئی کسی امر کا قصد کرے تو دو رکعت نفل پڑھے، پہلی رکعت میں *قل یایھا الکافرون* اور دوسری میں *قل ھو اللہ* پڑھے اور بعض مشائخ فرماتے ہیں کہ پہلی میں *وربک یخلق ما یشآء ویختار یعلنونتک* اور دوسری میں *وما کان لمؤمن ولا مؤمنۃ* آخر آیت تک بھی پڑھے_
*(📕بحوالہ ''ردالمحتار''، کتاب الصلاۃ، باب الوتر و النوافل، مطلب في رکعتی الاستخارۃ، ج۲، ص۵۷۰ حوالہ، بہار شریعت)*

*نفل پڑھنے کے بعد یہ دعا پڑھے 👇🏻*
_*اللھم انی استخیرک بعلمک واستقدرک بقدرتک و اسأ لک من فضلک العظیم فانک تقدر ولا اقدر و تعلم ولا اعلم وانت علام الغیوب اللھم ان کنت تعلم ان ھذا الامر خیر لی فی دینی ومعاشی وعاقبۃ امری اوقال عاجل امری واجلہ فاقدرہ لی ویسرہ لی ثم بارک لی فیہ وان کنت تعلم ان ھذا الامر شر لی فی دینی ومعاشی وعاقبۃ امری او قال عاجل امری واجلہ فاصرفہ عنی واصرفنی عنہ واقدر لی الخیر حیث کان ثم رضنی بہ*_
_دعا میں *ھذا الامر* کی جگہ اپنی حاجت کا (نام لیں) ذکر کریں_ 

_*بہتر یہ ہے کہ سات بار استخارہ کرے کہ ایک حدیث میں ہے: ''اے انس! جب تو کسی کام کا قصد کرے تو اپنے رب (عزوجل) سے اس میں سات بار استخارہ کر پھر نظر کر تیرے دل میں کیا گذرا کہ بیشک اسی میں خیر ہے*_
*(📕بحوالہ ''کنز العمال''، کتاب الصلاۃ، رقم: ۲۱۵۳۵، ج۷، ص۳۳۶ حوالہ، بہار شریعت)*

_*اور بعض مشایخ سے منقول ہے کہ دعائے مذکور پڑھ کر باطہارت قبلہ رو سو رہے اگر خواب میں سپیدی یا سبزی دیکھے تو وہ کام بہتر ہے اور سیاہی یا سرخی دیکھے تو برا ہے اس سے بچے*_
*(📕بحوالہ''ردالمحتار''، کتاب الصلاۃ، باب الوتر و النوافل، مطلب في رکعتی الاستخارۃ، ج۲، ص۵۷۰ حوالہ، بہار شریعت)* 

_استخارہ کا وقت اس وقت تک ہے کہ ایک طرف رائے پوری جم نہ چکی ہو_

*(حوالہ👈🏻بہار شریعت،جلد اول چوتھا حصہ،نماز استخارہ)*
☆ ☆ ☆ ☆ ☆  ☆ ☆ ☆ ☆ ☆ ☆
           *واللہ اعلم ورسوله اعلم* ﷻ و ﷺ
☆ ☆ ☆ ☆ ☆  ☆ ☆ ☆ ☆ ☆ ☆
*✍ازقلـــم:-اسیـــر حضـــور اشـــرف العــلــمـاء ابـــو حنـــیـــفـــہ محـــمـــد اکـبــــر اشــرفــی رضـوی، مانـخـــورد مـــمـــبـــئـــی*
*مورخہ، ۲۰۱۸*
*♦شہزادی رسول ﷺ گروپ؛♦*
 *رابطہ؛ 9167698708*

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔