جمعہ، 9 اگست، 2019

پلاسٹک کا برتن ناپاک ہو جائے تو اسے پاک کرنے کا شرعى طریقہ كيا ہے؟

0 comments
*🌹پلاسٹک کا برتن ناپاک ہو جائے تو اسے پاک کرنے کا شرعى طریقہ كيا هےــ؟🌹*

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔ 
سوال: اگر پلاسٹک کا برتن ناپاک ہو جائے تو اس کے پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے؟
جواب عنایت فرمائیں ۔ حوالہ بھی دیں تو مہربانی ہوگی۔

◆ــــــــــــــــ▪🌻▪ــــــــــــــــ◆
*وعلیکم السلام ورحمتہ الله وبركاته*

*الجــواب بعـــون المـلـك الـوهــاب؛*

جو چیز نچوڑنے کے قابل نہیں ہے (جیسے چٹائی، برتن، جُوتا وغیرہ) اس کو دھو کر چھوڑ دیں کہ پانی ٹپکنا موقوف ہو جائے، یوہیں دو مرتبہ اَور دھوئیں تیسری مرتبہ جب پانی ٹپکنا بند ہو گیا وہ چیز پاک ہو گئی اسے ہر مرتبہ کے بعد سُوکھانا ضروری نہیں ۔ یوہیں جو کپڑا اپنی نازکی کے سبب نچوڑنے کے قابل نہیں   اسے بھی یوہیں پاک کیا جائے۔ 

*سوال:- اور اگر پانی کپڑے سے پوچھ دے اور پھر دھلے پھر پوچھ دے تو کیا ایسا کرنا صحیح ہے یا نہیں*

الجواب:- جی کوئی حرج نہیں، برتن پاک ہو جائے گا

*(ماخوذ از : بہار شریعت جلد اول حصہ دوم، طہارت کا بیان)*

*والله تعالى اعلم بالصواب؛*
◆ــــــــــــــــ▪🌻▪ــــــــــــــــ◆
*✍ازقلـــم:- ابــو حنـــیـــفـــہ محـــمـــد اکـبــــر اشــرفــی رضـوی، رکـن شـوریٰ سـنــــی تبـــلیــغـــی مشـــن، مانـخـــورد مـــمـــبـــئـــی*
*بتاريخ، ٢٢ شَعْبَانُ الْمُعَظَّم ٠۴۴١؁ھ*
*🔹بہار شريعت سوال جواب گـروپ؛🔹*
*رابطہ؛ 9167698708*
◆ــــــــــــــــ▪🌻▪ــــــــــــــــ◆
*المشتــــہر؛*
*اسيـر تاج الشريعه احقرالعباد خاكسار غـلام احمـد رضـا قـادرى يـوپـى انڈيا؛*


0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔