ہفتہ، 10 اگست، 2019

رمضان کے مہینے میں مباشرت کرنا کیسا ہے

0 comments

*🌸رمضان کے مہینے میں مباشرت کرنا کیسا ہے🌸* 

*ســــــــــوال* 
رمضان کے مہینے میں مباشرت کرنا کیسا ہے

*🌹ســـــائـــل ★ سرفراز عالم 🌹* 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

*✍سلام مسنون، الجواب بعون الملک الوہاب* 

*رمضان کے مہینے میں جماع کر سکتا اس میں شرعاً کوئی خرابی نہیں، البتہ روزہ کے حالت ميں مباشرت نہیں کر سکتےاور اگر کرنا ہی ہو تو رات میں کریں ،سحری سے پہلے پہلے ان سے کام سے فارغ ہو جائے اور غسل بھی فورا کریں بلا وجہ تاخیر نا کریں، کہ نماز قضا کرنی پڑے ورنہ گنہگار ہوگا* 

*اور ادھر سنئے👇🏻* 

*اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :* 
*"اے ایمان والو! تم پر روزہ فرض کیا گیا جیسا ان پر فرض ہوا تھا جو تم سے پہلے ہوئے، تاکہ تم گناہوں سے بچو چند دنوں کا۔ پھر تم میں جو کوئی بیمار ہو یا سفر میں ہو، وہ اور دنوں میں گنتی پوری کرلے اور جو طاقت نہیں رکھتے، وہ فدیہ دیں۔ ایک مسکین کا کھانا پھر جو زیادہ بھلائی کرے تو یہ اس کے لیے بہتر ہے اور روزہ رکھنا تمھارے لیے بہتر ہے، اگرتم جانتے ہو۔ ماہ رمضان جس میں قرآن اتارا گیا۔ لوگوں کی ہدایت کو اور ہدایت اور حق و باطل میں جدائی بیان کرنے کے لیے تو تم میں جو کوئی یہ مہینہ پائے تو اس کا روزہ رکھے اور جو بیمار یا سفرمیں ہو وہ دوسرے دنوں میں گنتی پوری کر لے۔ ﷲ (عزوجل) تمھارے ساتھ آسانی کا ارادہ کرتا ہے، سختی کا ارادہ نہیں فرماتا اور تمھیں چاہیے کہ گنتی پوری کرو اور ﷲ (عزوجل) کی بڑائی بولو، کہ اس نے تمھیں ہدایت کی اور اس امید پر کہ اس کے شکر گزار ہو جاؤ۔ اور اے محبوب (صلی ﷲ تعالی علیہ وسلم) ! جب میرے بندے تم سے میرے بارے میں سوال کریں تو میں نزدیک ہوں، دعا کرنے والے کی دعا سنتا ہوں جب وہ مجھے پکارے تو انھیں چاہیے کہ میری بات قبول کریں اور مجھ پر ایمان لائیں، اس امید پر کہ راہ پائیں۔* 

*تمھارے لیے روزہ کی رات میں عورتوں سے جماع حلال کیا گیا،*

*وہ تمھارے لیے لباس ہیں اور تم ان کے لیے لباس۔ ﷲ (عزوجل) کو معلوم ہے کہ تم اپنی جانوں پرخیانت کرتے ہو تو تمھاری توبہ قبول کی اور تم سے معاف فرمایا تو اب ان سے جماع کرو اور اسے چاہو جو ﷲ (عزوجل) نے تمھارے لیے لکھا اور کھاؤ اور پیو اس وقت تک کہ فجر کا سپید ڈورا سیاہ ڈورے سے ممتاز ہو جائے پھر رات تک روزہ پورا کرو اور ان سے جماع نہ کرو اس حال میں کہ تم مسجدوں میں معتکف ہو۔ یہ ﷲ (عزوجل) کی حدیں ہیں، ان کے قریب نہ جاؤ، ﷲ (عزوجل) اپنی نشانیاں یوہیں بیان فرماتا ہے"* 

*(📘القرآن ـ پ۲، البقرۃ)* 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

*📝کتبہ :  ابو حنیفہ محمد اکبر اشرفی رضوی،صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی  مانخورد ممبئی*
*📱9167698708*

ــــــــــــــــــ
*📝 المشتہـــــر محـــــمد امتیــــازالقــــادری*
ــــــــــــــــــــ
*گروپ آپ کاسوال ہماراجواب8808819316*


0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔