ہفتہ، 10 اگست، 2019

حاملہ کو روزہ نہ رکھنے کی رخصت ہے

0 comments

حمل کے درمیان روزہ (رمضان کا)رکھنا کیسا ہے اگر گھر والے زیادہ دقت ہونے کے وجہ سے رکھنے سے روکے تو اسکا کیا حکم ہے
🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸
الجواب بعون الملک الوہاب 

السلام عليكم 

حضور اقدس صلی ﷲ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا: کہ ''ﷲ تعالی نے مسافر سے آدھی نماز معاف فرما دی (یعنی چار رکعت والی دو پڑھے گا) اور مسافر اور دودھ پلانے والی اور حاملہ سے روزہ معاف فرما دیا۔
''جامع الترمذي''، أبواب الصوم، باب ماجاء في الرخصۃ في الإفطار للحبلی والمرضع، الحدیث: ۷۱۵، ج۲، ص۱۷۰

مسئلہ: حمل والی اور دودھ پلانے والی کو اگر اپنی جان یا بچہ کا صحیح اندیشہ ہے، تو اجازت ہے کہ اس وقت روزہ نہ رکھے، خواہ دودھ پلانے والی بچہ کی ماں ہو یا دائی اگرچہ رمضان میں دودھ پلانے کی نوکری کی ہو۔
'الدرالمختار'' و ''ردالمحتار''، کتاب الصوم، فصل في العوارض، ج۳، ص۴۶۳

بہار شریعت، حصہ پنجم، روزہ کا بیان 

ابو حنیفہ محمد اکبر اشرفی رضوی ،مانخورد ممبئی
9167698708


0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔