جمعہ، 9 اگست، 2019

انگوٹھی کونسے ہاتھ میں اور کونسی انگلی میں پہیننا چاہیے؟

0 comments

*💍انگوٹھی کونسے ہاتھ میں اور کونسی انگلی میں پہیننا چاہیے؟ــ💍*
ـــــــــــــــــــ
*🌹اسلام عليكم ورحمة الله وبركته🌹*
*. يه بتائیں حضرت کہ انگوٹھی کونسے ہاتھ میں اور کونسی انگلی میں پہین نا چاہیے.*
🌴🌼🌴🌼🌴🌼🌴🌼🌴🌼🌴

*🌹وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ🌹* 
*📝الجواب بعون المک الوہاب*
*حدیث پاک میں ہے*

*(أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَبِسَ خَاتَمَ فِضَّةٍ فِي يَمِينِهِ فِيهِ فَصٌّ حَبَشِيٌّ كَانَ يَجْعَلُ فَصَّهُ مِمَّا يَلِي كَفه)*

*📄رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے داہنے ہاتھ میں انگوٹھی پہنی جس میں حبشی نگینہ تھا ۱؎  آپ اس کانگینہ ہتھیلی شریف سے متصل رکھتے تھے۔*

*📗(بحوالہ: مسلم،بخاری)*

*🖼خلاصہ: بعض روایات میں ہے کہ پیلے یاقوت کی انگوٹھی طاعون سے محفوظ رکھتی ہے،بعض میں ہے کہ عقیق کی انگوٹھی فقیری دور کرتی ہے،یہ احادیث بہت سی اسنادوں سے مروی ہیں لہذا قوی ہیں۔*

*(وَعَنْهُ قَالَ: كَانَ خَاتَمُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذِهِ وَأَشَارَ إِلَى الْخِنْصِرِ منْ يَده الْيُسْرَى.*

*📕بحوالہ :رَوَاهُ مُسلم)*

*🗓روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی اس میں تھی اور اپنے بائیں ہاتھ کی چھنگلی کی طرف اشارہ کیا*

*📄خلاصہ: یعنی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بائیں ہاتھ کی چھنگلی میں انگوٹھی پہنی اسی طرح یعنی اس انگلی میں انگوٹھی پہننا بھی جائز بلکہ سنت سے ثابت ہے۔*

*وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم إِن أَتَخَتَّمَ فِي إِصْبَعِي هَذِهِ أَوْ هَذِهِ قَالَ: فَأَوْمَأَ إِلَى الْوُسْطَى وَالَّتِي تَلِيهَا.)*

*📕(بحوالہ :رَوَاهُ مُسْلِمٌ)*

*📃روایت ہے حضرت علی سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس سے منع کیا کہ میں اپنی اس انگلی میں یا اس میں انگوٹھی پہنوں فرمایاکہ بیچ والی انگلی اور اس کی برابر والی کی طرف اشارہ فرمایا*

*📋خلاصہ :خیال رہے کہ عورتوں کو ہر انگلی میں انگوٹھی پہننا جائز ہے مگر مردوں کو تین انگلیوں میں پہننا منع ہے: انگوٹھا،کلمہ کی انگلی اور بیچ کی انگلی۔اور دو انگلیوں میں پہننا مستحب ہے چھنگلی اور اس کے برابر والی میں،یوں ہی مرد صرف ایک انگوٹھی پہن سکتا ہے وہ بھی چاندی کی سوا چار ماشہ تک،عورتیں سونے چاندی کی دس انگوٹھیاں دسوں انگلیوں میں پہن سکتی ہیں*

*(عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَخَتَّمُ فِي يَمِينه)*

*📘(بحوالہ :رَوَاهُ ابْن مَاجَه)*

*🗒روایت ہے حضرت عبداللہ ابن جعفر سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے داہنے ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے*

*📚(حوالہ؛مراۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح، جلد ششم، ص 139، دعوت اسلامی گلوبل اون لاين)* 

*🏷مختلف روایات کی وجہ سے بائیں ہاتھ میں پہننا بھی ثابت ہیں* 

*🌹واللہ تعالٰی اعلم بالصواب🌹*
🌴🌼🌴🌼🌴🌼🌴🌼🌴🌼🌴

*✍ازقلــم : ابو حنیفہ محمد اکبر اشرفی رضوی،صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی مانخورد ممبئی* 
*رابطہ؛📞 9167698708*

🌴🌼🌴🌼🌴🌼🌴🌼🌴🌼🌴

*🖥المـرتـب؛اسـیرتـاج الـشریـعـه*
*غـلام احمـد رضـاقـادری یـوپی*
ـــــــــــــــــ
*کنـزالعــلوم گـروپ؛9455005223*


0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔