ہفتہ، 10 اگست، 2019

احتلام سے روزہ فاسد نہیں ہوتا

0 comments

السلام علیکم و رحمۃ اللہ 
سحری کھا کر سو گیا اور احتلام ہوگیا اس میں روزے میں کوئی خرابی ہے یا نہیں
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

وعلیکم السلام، الجواب بعون الملک الوہاب
کوئی خرابی نہیں آئیگی، اکثر عوام میں مشہور بھی ہے کہ احتلام ہونے سے روزہ فاسد ہو جاتی ہیں، یہ جہالت ہیں 

ترمذی ابوسعید رضی ﷲ تعالی عنہ سے راوی، کہ رسول ﷲ صلی ﷲ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا: ''تین چیزیں روزہ نہیں توڑتیں، پچھنا اور قے اور احتلام۔''
''جامع الترمذي''، ابواب الصوم، باب ماجاء في الصائم یذرعہ القیئ، الحدیث: ۷۱۹، ج۲، ص۱۷۲

احتلام ہوا یا غیبت کی تو روزہ نہ گیا 
''الدرالمختار''، کتاب الصوم، باب ما یفسد الصوم وما لا یفسدہ، ج۳، ص۴۲۱، ۴۲۸

حوالہ بہار شریعت حصہ پنجم روزہ کا بیان 

*ازقلم 🖋ابو حنیفہ*
📱9167698708


0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔