*🌹مکہ مکرمہ افضل ہے یا مدینہ منورہ،🌹*
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے میں کہ مکہ مکرمہ افضل ہے یا مدینہ منورہ، حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائے؟
سائل :محمدافسررضوی ،کھجرانہ اندور
ـــــــــــــــــــــــــــــ🔰ـــــــــــــــــــــــــــــ
*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*✍الجواب بعون الملک الوھاب،*
*عوام مسلمین پر نماز روزہ زکوۃ وغیرہ کے احکامات جاننا فرض ہے، جس کے تعلق سے کل بروز قیامت مواخذہ ہوگا، اپنے مرتبے سے اونچی باتوں میں اپنی رائے لگانا، کھچڑیاں پکانا ،سوال کرنا گمراہی کا بڑا دروازہ کھولنا ہے،*
*📙(ماخوذ: العطایا النبویہ فی الفتاوى الرضویہ)*
```رہ گئی بات مکہ و مدینہ طیبہ میں کون افضل ہے، تو اس کے تعلق سے اعليٰحضرت مجدد دین ملت قاطع نجدیت فخر سنیت الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں```
_"تُربت اطہر یعنی وہ زمین کہ جسم انور سے متصل ہے کعبہ معظمہ بلکہ عرش سے بھی افضل ہے"_
*صرح بہ عقیل الحنبلی وتلقاہ العلماء بالقبول (اس پر ابو عقیل حنبلی نے تصریح کی اور تمام علماء نے اسے قبول کیا)*
_باقی مزار شریف کا بالائی حصہ اس میں داخل نہیں کعبہ معظمہ مدینہ طیبہ سے افضل ہے، ہاں اس میں اختلاف ہے کہ مدینہ طیبہ سوائے موضع تربتِ اطہر اور مکہ معظمہ سوائے کعبہ مکرمہ ان دونوں میں کون افضل ہے، اکثر جانب ثانی ہیں اور اپنا مسلك اول اور یہی مذہب فاروق اعظم رضی الله تعالیٰ عنہ ہے، طبرانی کی حدیث میں تصریح ہے کہ المدینۃ افضل من مکۃ_
_(مدینہ (علیٰ صاحبہا الصلوٰۃ) مکہ سے افضل ہے۔)_
*📗(حوالہ: العطایا النبویہ فی الفتاوى الرضویہ، جلد ۹، ص ۷۲۰، مطبوعہ مکتبۃ المدینۃ دعوت اسلامی اون لائن گلوبل)*
*والله تعالٰی اعلم بالصواب؛*
◆ــــــــــــــــ▪♦▪ــــــــــــــــ◆
*✍ازقلـــم:-اسیـــر حضـــور اشـــرف العــالـمـاء ابـــو حنـــیـــفـــہ محـــمـــد اکـبــــر اشــرفــی رضـوی، مانـخـــورد مـــمـــبـــئـــی*
*مورخہ، ١٣ شوال المكرم ٠۴۴١ھ*
*بہار شريعت سوال جواب گروپ؛*
*رابطہ؛ 9167698708*
◆ــــــــــــــــ▪♦▪ــــــــــــــــ◆
ماشاء الله سبحان الله
بہت عمدہ کاوش
الله تعالیٰ اس کاوش کو قبول فرمائے
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح العبد الاثیم محمد معصوم رضا نوری (الھند)
*المشتــہر؛*
*اسيــرتـاج الشـر يعــه خـاكسـار*
*غــــلام احمــــد رضــــا نــــــورى*
◆ــــــــــــــــ▪♦▪ــــــــــــــــ◆











0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔