https://t.me/Fakhr_e_Azhar
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
علماۓ ذی وقار اس آیت کے بارے رہنمائ فرمائیں۔کہ جس نے ایک جان بچائی گویا اس نے سارا جہان بچایا۔
یہ کس جان بچانے کی طرف اشارہ ہے۔کسی مرتے ہوۓ انسان کی جان بچانا۔کیا اس میں کافر اور مسلمان کا فرق بھی ہے یا نہیں۔
*🌹سائل🌹ندیم احمد رضوی پاکستان*
◆ــــــــــــــــــ♦⛺♦ــــــــــــــــــ◆
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوھاب"*
قال اللہ تعالی فی القرآن المجید:
{مِنْ اَجْلِ ذٰلِكَ ، كَتَبْنَا عَلٰى بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ اَنَّهٗ مَنْ قَتَلَ نَفْسًۢا بِغَیْرِ نَفْسٍ اَوْ فَسَادٍ فِی الْاَرْضِ فَكَاَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِیْعًاؕ-وَ مَنْ اَحْیَاهَا فَكَاَنَّمَاۤ اَحْیَا النَّاسَ جَمِیْعًاؕ-وَ لَقَدْ جَآءَتْهُمْ رُسُلُنَا بِالْبَیِّنٰتِ٘-ثُمَّ اِنَّ كَثِیْرًا مِّنْهُمْ بَعْدَ ذٰلِكَ فِی الْاَرْضِ لَمُسْرِفُوْنَ}
*📄ترجمہ :* اس کے سبب ہم نے بنی اسرائیل پر لکھ دیا کہ جس نے کسی جان کے بدلے یا زمین میں فساد پھیلانے کے بدلے کے بغیر کسی شخص کو قتل کیا تو گویا اس نے تمام انسانوں کو قتل کردیا اور جس نے کسی ایک جان کو (قتل سے بچا کر) زندہ رکھا اس نے گویا تمام انسانوں کو زندہ رکھا اور بیشک ان کے پاس ہمارے رسول روشن دلیلوں کے ساتھ آئے پھر بیشک ان میں سے بہت سے لوگ اس کے بعد (بھی) زمین میں زیادتی کرنے والے ہیں ۔
*📖(سورۃ المائدہ، آیت ۳۶)*
{مِنْ اَجْلِ ذٰلِكَذٰلِكَ، كَتَبْنَا عَلٰى بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ}
اس کے سبب ہم نے بنی اسرائیل پر لکھ دیا۔
بنی اسرائیل کو یہ فرمایا گیا اور یہی فرمان ہمارے لئے بھی ہے کیونکہ گزشتہ امتوں کے جو احکام بغیر تردید کے ہم تک پہنچے ہیں وہ ہمارے لئے بھی ہیں۔ بہرحال بنی اسرائیل پر لکھ دیا گیا کہ جس نے بلا اجازتِ شرعی کسی کو قتل کیا تو گویا اس نے تمام انسانوں کو قتل کردیا کیونکہ اس نے اللہ تعالیٰ کے حق، بندوں کے حق اور حدودِ شریعت سب کو پامال کردیا اور جس نے کسی کی زندگی بچائی جیسے کسی کو قتل ہونے یا ڈوبنے یا جلنے یا بھوک سے مرنے وغیرہ اَسبابِ ہلاکت سے بچالیا تو اس نے گویا تمام انسانوں کو بچالیا۔
*🔰قتل ناحق پر وعیدیں :*
❶ حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، حضورِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا
’’کسی مومن کوقتل کرنے میں اگر زمین وآسمان والے شریک ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ ان سب کو جہنم میں دھکیل دے ۔
*📗(ترمذی، کتاب الدیات، باب الحکم فی الدماء، ۳ / ۱۰۰، الحدیث: ۱۴۰۳)*
❷ حضرت براء بن عازب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے، رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’اللہ تعالیٰ کے نزدیک دنیا کاختم ہو جانا ایک مسلمان کے ظلماً قتل سے زیاد سہل ہے۔
*📙(ابن ماجہ، کتاب الدیات، باب التغلیظ فی قتل مسلم ظلماً، ۳ / ۲۶۱، الحدیث: ۲۶۱۹)*
📄 یہ آیت ِ مبارکہ اسلام کی اصل تعلیمات کو واضح کرتی ہے کہ اسلام کس قدر امن و سلامتی کا مذہب ہے اور اسلام کی نظر میں انسانی جان کی کس قدر اہمیت ہے۔ اس سے ان لوگوں کو عبرت حاصل کرنی چاہئے جو اسلام کی اصل تعلیمات کو پس پُشت ڈال کر دامنِ اسلام پر قتل و غارت گری کے حامی ہونے کا بد نما دھبا لگاتے ہیں اور ان لوگوں کو بھی نصیحت حاصل کرنی چاہئے جو مسلمان کہلا کر بے قصور لوگوں کو بم دھماکوں اور خود کش حملوں کے ذریعے موت کی نیند سلا کر یہ گمان کرتے ہیں کہ انہوں نے اسلام کی بہت بڑی خدمت سر انجام دے دی۔
قتل کی شدید ممانعت کے ساتھ چند صورتوں کو اس سے جدا رکھا ہے اورآیتِ مبارکہ میں بیان کردہ وہ صورتیں یہ ہیں :
❶ قاتل کو قصاص میں قتل کرنا جائز ہے۔
❷ زمین میں فساد پھیلانے والے کو قتل کرنا جائز ہے اس کی تفصیل اسی کی اگلی آیت میں موجودہے۔
اس کے علاوہ مزید چند صورتوں میں شریعت نے قتل کی اجازت دی ہے۔
*جیسے:* شادی شدہ مرد یا عورت کو زنا کرنے پر بطورِ حد رجم کرنا، مرتد کو قتل کرنا۔ باغی کو قتل کرنا وغیرہ
*📔(تفسیر صراط الجنان، سورۃ المائدہ، آیت نمبر ۳۲ ، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)*
*والله تعالی اعلم بالصواب؛*
◆ــــــــــــــــــ♦⛺♦ــــــــــــــــــ◆
*✍ازقلـــم:-اسیـــر حضـــور اشـــرف العــلــمـاء ابـــو حنـــیـــفـــہ محـــمـــد اکـبــــر اشــرفــی رضـوی، مانـخـــورد مـــمـــبـــئـــی*
*مورخہ، ٢٦ ذوالحجتہ الحرام ٠۴۴١ھ*
*♦فخـرازهـر فقهى گروپ؛♦*
*رابطہ؛ 9167698708*
◆ــــــــــــــــــ♦⛺♦ــــــــــــــــــ◆
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت علامـہ مفـتـى محمـدمشیــر اســد رشیـــدی امجـدی صاحب قبلـہ مـدظلہ العالی والنورانی*
*جنتا ہـاٹ آسجـہ مـوبـیـــہ تھانــہ بائـسـی ضـلـع پـورنـیــہ {بـہـــار}*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت علامہ ومولانا فداءالمصطفی رضوی صمدی انفاسی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی*
*تخصص فی الفقہ،،جامعہ صمدیہ دارالخیر پھپھوند شریف ضلع اوریا یوپی*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت مولانا محمد شہاب الدین رضا حشمتی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت حافظ و قاری محمد سراج احمد صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی جبلپوری*
◆ــــــــــــــــــ♦⛺♦ــــــــــــــــــ◆
*المشتــہر؛*
*اسيــرتـاج الشـر يعــه خـاكسـار*
*غــــلام احمــــد رضــــا نــــــورى*
◆ــــــــــــــــــ♦⛺♦ــــــــــــــــــ◆