*❣حالت روزہ میں بھول کر جماع یا مشت زنی کرلیا تو روزے کا کیا حکم ہے؟ ❣*
https://akbarashrafi.blogspot.com/?m=1
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ..
علمائے کرام اور مفتیانِ کرام کی بارگاہِ اقدس میں سوال عرض ہے کہ...
اگر کوئی روزہ دار شخص بھول کر جماع یا مشت زنی کرے تو کیا اِس صورت میں اُسکا روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں..؟؟
*🌹سائل: محمد کاشف رضا ثقلینی ارشدی عطاری چکوال.پنجاب.پاکستان🌹*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوھاب* روزہ ہونا یاد نہیں تھا اور بھول کر جماع کر لیا ، یا مشت زنی کر لیا روزہ نہیں ٹوٹیگا گا،
📑صدر الشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:
غیر سبیلین (یعنی آگے اور پیچھے کے مقام کے علاوہ) میں جماع کیا تو جب تک انزال نہ ہو روزہ نہ ٹوٹے گا۔ یوہیں ہاتھ سے منی نکالنے میں اگرچہ یہ سخت حرام ہے کہ حدیث میں اسے ملعون فرمایا۔ بھول کر کھایا یا پیا یا جماع کیا روزہ فاسد نہ ہوا۔ خواہ وہ روزہ فرض ہو یا نفل اور روزہ کی نیّت سے پہلے یہ چیزیں پائی گئیں یا بعد میں، مگر جب یاد دلانے پر بھی یاد نہ آیا کہ روزہ دار ہے تو اب فاسد ہو جائے گا، بشرطیکہ یاد دلانے کے بعد یہ افعال واقع ہوئے ہوں مگراس صورت میں کفارہ لازم نہیں،
*(📕بحوالہ: ’الدرالمختار‘‘ و ’’ردالمحتار‘‘، کتاب الصوم، باب ما یفسد الصوم وما لا یفسدہ، ج۳، ص۴۱۹۔ص۴۲۶ ؛ حوالہ؛ بہار شریعت،جلد اول،ح پنجم، ص ۹۷۱ ، ۹۸۳, ۹۸۴)*
📌بھولے سے جماع کر رہا تھا یاد آتے ہی الگ ہوگیا یا صبح صادق سے پیشتر جماع میں مشغول تھا صبح ہوتے ہی جدا ہوگیا روزہ نہ گیا، اگرچہ دونوں صورتوں میں جدا ہونے کے بعد انزال ہوگیا ہو اگرچہ دونوں صورتوں میں جُدا ہونا یاد آنے اور صبح ہونے پر ہوا کہ جدا ہونے کی حرکت جماع نہیں اور اگر یاد آنے یا صبح ہونے پر فوراً الگ نہ ہوا اگرچہ صرف ٹھہر گیا اور حرکت نہ کی روزہ جاتا رہا۔
*(📚بحوالہ:: ’’الدرالمختار‘‘، کتاب الصوم، الباب الرابع فیما یفسد وما لا یفسدہ، ج۳، ص۴۲۴؛ ایضًا)*
*🌹واللّٰه تعالیٰ اعلم 🌹*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*محمد اکبر انصاری مانخورد ممبئی*
*🗓 ۲۸ فروری ٠٢٠٢ء مطابق ۳ رجب المرجب ۱۴۴۱ھ بروز جمعہ*
*رابطہ* https://wa.me/+919167698708
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*🔸دارالافتاء ارشدیہ سبحانیہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+919167698708
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غـوث وخـواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یار علوی بہرائچ*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔