*https://akbarashrafi.blogspot.com/?m=1*
السلام علیکم
سوال صدقہ فطر کے لیے صاحب نصاب ہونے کے لیے موجودہ وقت کے حساب سے کتنی رقم ہونا ضروری ہے؟ اگر کوئی شخص کسی وجہ سے صدقۂ فطر کی رقم عیدالفطر کی نماز سے قبل نہیں دے سکا اور کچھ مہینے گزر گئے تو کیا اب پچھلے فطرے کی رقم کو ادا کر سکتا ہے؟
*🌹سائلہ آفرین بانو، میرا روڈ🌹*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوھاب*
صدقۂ فطر ہر مسلمان آزاد مالکِ نصاب پر جس کی نصاب حاجت اصلیہ سے فارغ ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی ہو یا ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر سامان تجارت ہو واجب ہے۔
اس میں عاقل بالغ اور مال نامی ہونے کی شرط نہیں ہے،
خلاصہ یہ کہ جو مسلمان اتنا مالدار ہے کہ ضروریات سے زائد اُس کے پاس اُتنی قیمت کا مال و اسبات موجود ہے جتنی قیمت پر زکوۃ واجب ہوتی ہے ،تو اُس پر صدقہ فطر واجب ہے، چاہے وہ مال و اسباب تجارت کے لئے ہو یا نہ ہو، چاہے اُس پر سال گزرے یا نہیں۔ یہاں تک کہ وجوب صدقہ فطر کے لئے فرض زکوۃ کی تمام شرائط پائی جانی لازم نہیں۔
حالات زمانہ کے حساب سے قیمت میں کمی بیسی ہوتی رہتی ہے اس حساب سے صدقہ فطر نکال لیں
صدقۂ فطر کی ادا ئیگی کیلئے عمر بھر اسکا وقت ہے یعنی اگر کسی وجہ سے ادا نہ کیا ہو تو اب ادا کر دے۔ ادا نہیں کیے تھے تو اس وجہ سے صدقہ فطر ساقط نہیں ہوگا، نہ اب ادا کرنا قضا ہے بلکہ اب بھی ادا ہی ہے اگرچہ مسنون قبل نمازِ عید ادا کر دینا ہے
*( 📚ماخوذ از : بہار شریعت، جلد اول، حصہ پنجم و فتاویٰ اہلسنت احکام زکوۃ، باب اول، فصل سوم )*
*🌹واللّٰه تعالیٰ اعلم 🌹*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*شرف قلم: اسیر حضور اشرف العلماء (علیہ الرحمہ) ابو حنیفہ محمد اکبر اشرفی رضوی، مانخورد ممبئی*
*🗓 ۱۲ فروری ۲۰۲۰ ء مطابق ۱۷ جمادی الآخر ۱۴۴۱ ھ بروز اتوار*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت مفتی مشیر اسد صاحب قبلہ صاحب قبلہ ممبئی*
✅الجواب صحیح
*مولانا محمد اشتیاق ھدوی صاحب قبلہ، مدرس دارالہدی اسلامک یونیورسٹی، کیرلا،*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت مفتی شرف الدین صاحب قبلہ*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*🔸سنی تبلیغی مشن (خواتین گروپ)🔸*
*https://wa.me/+919167698708*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فـــخـــر ازھـــر گــروپ*
*محمدایـوب خان یارعلوی بہرائچ شریف*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔