*❣حیض کی مدت کم سے کم کتنی ہے؟ ❣*
https://akbarashrafi.blogspot.com/?m=1
سلام مسنون
اگر عورت حیض میں ہو اور صرف ایک دن ہوا ہو اور دوسرے دن ٹھیک ہو جائے تو کیا وه دوسرے دن غسل کر کے نماز پڑھ سکتی ہے؟
*🌹سائلہ: قراۃالعین؛ چکوال پاکستان🌹*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوھاب* صورت مسئولہ اگر یہ حیض پندرہ دن یا اس سے زیادہ پر آیا ہے تو حیض پندرہ دن سے کم پر آیا تو استحاضہ ہے کہ دو حَیضوں کے مابین کم سے کم پورے پندرہ دن کا فاصلہ ضروری ہے۔ حَیض کی مدت کم سے کم تین دن تین راتیں یعنی پورے ۷۲ گھنٹے، ایک منٹ بھی اگر کم ہے تو حَیض نہیں اور زِیادہ سے زِیادہ دس دن دس راتیں ہیں ،۷۲ گھنٹے سے ذرا بھی پہلے ختم ہو جائے تو حَیض نہیں ہے بلکہ اِستحاضہ ہے، اور عادت دس دن سے کم کی تھی تو عادت سے جتنا زِیادہ آئے اِستحاضہ ہے۔ اسے یوں سمجھیں کہ جسکو پانچ دن کی عادت تھی اب آیا دس دن تو کل حَیض ہے اور بارہ دن آیا تو پانچ دن حَیض کے باقی سات دن اِستحاضہ کے اور ایک حالت مقرر نہ تھی بلکہ کبھی چار دن کبھی پانچ دن تو پچھلی بار جتنے دن تھے وہی اب بھی حَیض کے ہیں باقی اِستحاضہ ہے اور یہ ضروری نہیں کہ مدت میں ہر وقت خون جاری رہے جب ہی حَیض ہو بلکہ اگر بعض بعض وقت بھی آئے جب بھی حَیض ہے،
اِستحاضہ میں نہ نماز معاف ہے نہ روزہ ،نہ ایسی عورت سے صحبت حرام ہے لہذا اگر اس پر غسل فرض ہو تو غسل کرکے نماز پڑھیں
*( 📚بہار شریعت جلد اول ح دوم حیض کے مسائل )*
*🌹واللّٰه تعالیٰ اعلم 🌹*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*شرف قلم: محمد اکبر انصاری، مانخورد ممبئی*
*🗓 ۲۵ فروری ۲۰۲۰ ء مطابق ۳۰ جمادی الآخر ۱۴۴۱ ھ بروز منگل*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح محمد شرف الدین رضوی جھارکھنڈ*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*🔸حدیث نبوی ﷺ (خواتین گروپ)🔸* https://wa.me/+919167698708
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فـــخـــر ازھـــر گــروپ*
*محمدایـوب خان یارعلوی بہرائچ شریف*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔