منگل، 25 فروری، 2020

آنکھوں کے پردے کا حکم

0 comments
*❣آنکھوں کے پردے کا حکم❣*
https://akbarashrafi.blogspot.com/?m=1

سلام مسنون
سوال
کیا اسلام میں آنکھوں کا پرده بھی ضروری ہے ؟ 
*🌹سائلہ: قراۃالعین؛ چکوال پاکستان🌹*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*الجواب بعون الملک الوھاب*  
جی؛ آنکھوں کا پردہ بھی فرض ہے 
قال اللہ تعالی فی القرآن المجید:
*"وَ قُلْ لِّلْمُؤْمِنٰتِ یَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصَارِهِنَّ"*
ترجمہ، "اور مسلمان عورتوں کو حکم دو کہ وہ اپنی نگاہیں کچھ نیچی رکھیں "
*(📚سورۃ النور آیت ۳۱)*

📌آیت کے اس حصے میں مسلمان عورتوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنی نگاہیں کچھ نیچی رکھیں  اور غیر مردوں کو نہ دیکھیں ۔ 
حضرت اُمِّ سلمہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی  عَنْہا  فرماتی ہیں: کہ میں اور حضرت میمونہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہا بارگاہِ رسالت ﷺ میں  حاضر تھیں ، اسی وقت حضرت ابنِ اُمِّ مکتوم رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ حاضر  ہوئے۔ حضورﷺ  نے ہمیں  پردہ کا حکم فرمایا تو میں نے عرض کی : وہ تو نابینا ہیں ، ہمیں  دیکھ اور پہچان نہیں سکتے۔ حضورﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’کیا تم دونوں بھی نابینا ہو اور کیا تم ان کو نہیں دیکھتیں ۔‘‘
*(📚 بحوالہ : ترمذی، کتاب الادب، باب ما جاء فی احتجاب النساء من الرجال، ۴ / ۳۵۶، الحدیث: ۲۷۸۷، ابوداؤد، کتاب اللباس، باب فی قولہ عزّ وجلّ: وقل للمؤمنات یغضضن۔۔۔ الخ، ۴ / ۸۷، الحدیث: ۴۱۱۲ :؛ حوالہ : صراط الجنان فی تفسیر القرآن، سورۃ النور آیت نمبر ۳۱)*

🔎یہاں ایک مسئلہ یاد رہے کہ عورت کا اجنبی مردکی طرف نظر کرنے کا وہی حکم ہے، جو مرد کا مرد کی طرف نظر کرنے کا ہے اور یہ اس وقت ہے کہ عورت کو یقین کے ساتھ معلوم ہو کہ اس کی طرف نظر کرنے سے شہوت پیدا نہیں ہوگی اور اگر اس کا شبہ بھی ہو تو ہر گز نظر نہ کرے۔
*(ایضًا)*

🏷اور مردوں کے لیے بھی آنکھوں کا پردہ فرض ہے

📄و قال اللہ تعالی فی القرآن المجید:
*"قُلْ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ یَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِهِمْ"*
ترجمہ : "مسلمان مردوں کو حکم دو کہ اپنی نگاہیں کچھ نیچی رکھیں"
*(📘سورۃ النور آیت ۳۰)*

اس آیت مبارکہ میں مسلمان مردوں  کو حکم دیا گیا کہ وہ اپنی نگاہیں  کچھ نیچی رکھیں اور جس چیز کو دیکھنا جائز نہیں اس پر نظر نہ ڈالیں کثیر احادیث میں بھی مسلمان مردوں کو اپنی نظریں نیچی رکھنے اور اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ چیزوں  کو دیکھنے سے بچنے کا حکم دیاگیا ہے، لہٰذا ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ اپنی نگاہیں جھکا کر رکھا کرے اور جن چیزوں کو دیکھنا حرام ہے انہیں  دیکھنے سے بچے۔ 

♻امام محمد غزالی علیہ الرحمہ کا یہ کلام ملاحظہ ہو، فرماتے ہیں  :نظر نیچی رکھنا دل کو بہت زیادہ پاک کرتا ہے اور نیکیوں میں اضافے کا ذریعہ ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر تم نظر نیچی نہ رکھو بلکہ اسے آزادانہ ہر چیز پر ڈالو تو بسا اوقات تم بے فائدہ اور فضول بھی اِدھر اُدھر دیکھنا شروع کر دو گے اور رفتہ رفتہ تمہاری نظر حرام پر بھی پڑنا شروع ہو جائے گی، اب اگر جان بوجھ کر حرام پر نظر ڈالو گے تو یہ بہت بڑ اگناہ ہے اور عین ممکن ہے کہ تمہارا دل حرام چیز پر فریفتہ ہو جائے اور تم تباہی کا شکار ہو جاؤ، اور اگر اس طرف دیکھنا حرام نہ ہو بلکہ مباح ہو، تو ہو سکتا ہے کہ تمہارا دل (اس میں ) مشغول ہو جائے اور اس کی وجہ سے تمہارے دل میں طرح طرح کے وسوسے آنا شروع ہو جائیں اور ان وسوسوں کا شکار ہوکر نیکیوں سے رہ جاؤ، لیکن اگر تم نے (حرام اور مباح) کسی طرف دیکھا ہی نہیں تو ہر فتنے اور وسوسے سے محفوظ رہو گے اور اپنے اندر راحت و نَشاط محسوس کرو گے۔
*(📚بحوالہ:  منہاج العابدین، تقوی الاعضاء الخمسۃ، الفصل الاول: العین، ص۷۲-۷۳ ؛ حوالہ : صراط الجنان فی تفسیر القرآن، سورۃ النور آیت نمبر ۳۰)* 

*🌹واللّٰه تعالیٰ اعلم 🌹*

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*شرف قلم: محمد اکبر انصاری، مانخورد ممبئی*
*🗓 ۲۵ فروری ۲۰۲۰ ء مطابق ۳۰ جمادی الآخر ۱۴۴۱ ھ بروز منگل*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*🔸حدیث نبیﷺ (خواتین گروپ)🔸* https://wa.me/+919167698708
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فـــخـــر ازھـــر گــروپ*
*محمدایـوب خان یارعلوی بہرائچ شریف*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔