*📚"(مولانا لوگ صرف فرقہ پرستی کا درس دیتے ہیں) " ایسا کہنا کیسا ہے؟ 🖋️*
https://akbarashrafi.blogspot.com/?m=1
السلام علیکم کیا فرماتے ہیں علماء دین
کچھ لوگ اس دور میں ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں "مولانا لوگ صرف فرقہ پرستی کا درس دیتے ہیں انسانیت کا نہیں"
ایسا کہنا کیسا؟
برائے مہربانی اسکی تفصیل سے جواب عنایت فرمائیں
*🔸سائلہ : نورین رضویہ، لوہتہ وارانسی🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوھاب* یہ جہالت و حماقت ہے قائل کا یہ قول بذات خود گمراہ کن ہے اور یہی عمل گمراہی کا سبب بھی بنتا ہے
علماء فرقہ پرستی کا درس نہیں دیتے
بلکہ آپ کو حرام و حلال کا درس دیتے ہیں، آپکو قرآن و حدیث کی روشنی میں جینے کا سلیقہ سکھاتے ہیں، رسول اللہﷺ کے حکم کو آپ تک پہنچاتے ہیں
جو کہ بعض آزاد خیالات کے لوگوں کے لیے مشکل ہوتا ہے
علماء پر اس طرح کا اعتراض رسول اللہﷺ پر اعتراض ہے کہ حدیث پاک میں "بدمذہبوں کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے سے منع فرمایا گیا کہ یہ کہیں تمہیں گمراہ نہ کردیں"
مسلمانوں پر اپنے علماء کا احترام فرض ہے، کیونکہ یہ انبیاء کے وارث ہیں- انکی تضحیک انکے منصب کی تضحیک ہے اور انکے عہدے کی تضحیک اس وراثت اور علم کی تضحیک ہے جو رسول اللہﷺ سے انہیں ملا ہے- انکے عہدے، منصب، علم اور ان پر اسلام اور امت کی بہتری کی ذمہ داری کی وجہ سے مسلمانوں پر انکا احترام فرض ہے- اگر علماء کو قابل اعتبار نہیں سمجھا جائے گا تو پھر کس کو ؟ اگر علماء پر سے لوگ اپنا یقین اٹھا لیں تو پھر امت اپنے مسائل اور بنیادی اصولوں سے آگاہی کے لئے کن کی طرف رجوع کرینگے؟ امت تباہ ہو جائے گی اور ہر طرف انتشار پھیل جائیگا
قائل نے اگر مذکورہ جملہ مع حقارت کہا ہے تو اسکا یہ جملہ کفر ہے
قائل پر توبہ،تجدید ایمان و نکاح (اگر شادی شدہ ہے) فرض ہے
📃امام اہلسنت علیہ الرحمہ ایک سوال کے جواب میں ارشاد فرماتے ہیں؛ یہ لفظ کہ "مولوی لوگ کیا جانتے ہیں" اس سے ضرور علماء کی تحقیر نکلتی ہے اور علماء کی تحقیر کفر ہے
*( 📚حوالہ : العطایا النبویۃ فی الفتاوی الرضویة، جلد ۱۴ ، ص ۲۴۵ مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور)*
*🌹واللّٰه تعالیٰ اعلم 🌹*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*محمد اکبر انصاری مانخورد ممبئی*
*🗓 ۲۹ فروری ٠٢٠٢ء مطابق ۴ رجب المرجب ۱۴۴۱ھ بروز سنیچر*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان صدر الشریعہ (خواتین گروپ)🔸* https://wa.me/+919167698708
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غـوث وخـواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یار علوی بہرائچ*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔