جمعہ، 7 فروری، 2020

تیر سے شکار کئے ہوئے پرندے کا گوشت کھانا حلال ہوگا یا نہیں؟

0 comments
*❣تیر سے شکار کئے ہوئے پرندے کا گوشت کھانا حلال ہوگا یا نہیں؟❣*

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ زید شکاری ہے اس نے کسی حلال پرندے کو تیر سے شکار کیا اور وہ فورا ہی مر گیا تو کیا کھانا جائز ہے یا نہیں
*🌹سائل محمد اقبال رضوی مرادآبادی🌹*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*الجواب بعون الملک الوھاب* صورت مسئولہ میں وہ شکار حلال ہے 
لیکن یاد رہے کہ شکار سے جانور حلال ہونے کے لیے پندرہ شرطیں ہیں ، جن میں پانچ شرط شکار کرنے والے میں بیاں ہیں ان میں ایک شرط یہ ہے کہ *"بسم اللہ شریف قصداً ترک نہ کیا ہو"* مزید یہ جانیں، شکار حلال ہونے کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ اس کی موت دوسرے سبب سے نہ ہو یعنی کتّے یا باز یا تیر وغیرہ جس سے شکار کیا اسی سے مرا ہو اور اگر یہ شبہ ہو کہ دوسرے سبب سے اس کی موت ہوئی تو حلال نہیں ہوگی، 
تیر سے شکار کومارا وہ اُوپر سے زمین پر گرا ،یا وہاں اینٹیں بچھی ہوئی تھیں ان پر گرا اور مر گیا یہ شکار حلال ہے اگرچہ یہ احتمال ہے کہ گرنے سے چوٹ لگی اور مر گیا ہو اس احتمال کا اعتبار نہیں کہ اس احتمال سے بچنے کی صورت نہیں اور اگر پہاڑ پر یا پتھر کی چٹان پر گرا پھر لڑھک کر زمین پر آیا اور مرا، یا درخت پر گرا،یا نیزہ کھڑا ہوا تھا اُس کی اَنی پر گرا،یا پکی اینٹ کی کور پر گرا ان سب کے بعد پھر زمین پر گرا اور مر گیا تو نہ کھایا جائے کہ ہو سکتا ہے اُن چیزوں پر گرنے کی وجہ سے مرا ہو

📄امام احمد علیہ الرحمہ نے حضرت عبدﷲ بن عَمْرْو رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے روایت کی کہ حضور نبی ﷺ نے فرمایا :’’ایسی چیز کو کھاؤ جس کو تمہاری کمان یا تمہارے ہاتھ نے شکار کیا ہو،ذبح کیا ہو یا نہ کیا ہو اگرچہ وہ آنکھوں سے غائب ہو جائے جب تک اس میں تمہارے تیر کے سوا دوسرا نشان نہ ہو۔ ‘‘

*’’المسند‘‘للإمام أحمد بن حنبل،"*

*(📚ماخوذ از بہار شریعت، جلد اول، ح ہفدہم)*

*🌹واللّٰه تعالیٰ اعلم 🌹*

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*شرف قلم: اسیر حضور اشرف العلماء (علیہ الرحمہ) ابو حنیفہ محمد اکبر اشرفی رضوی، مانخورد ممبئی*
*🗓 ۷ فروری ۲۰۲۰ ء مطابق ۲۲ جمادی الآخر ۱۴۴۱ ھ بروز جمعہ*
https://wa.me/+919167698708
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح خلیفئہ حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت علامہ مفتی شان محمد المصباحی القادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی جراری فرخ آباد یوپی*
*✅الجواب صحیح مولانا محمد اشتیاق ھدوی صاحب قبلہ، مدرس دارالہدی اسلامک یونیورسٹی، کیرلا،*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*🔸فخر ازھر گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917542079555
https://wa.me/+917800878771
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فـــخـــر ازھـــر گــروپ*
*محمدایـوب خان یارعلوی بہرائچ شریف*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔