جمعرات، 27 فروری، 2020

شوہر پر بیوی کا نفقہ واجب ہے اگرچہ دخول نہ ہوا ہو

0 comments
*🍛شوہر پر بیوی کا نفقہ واجب ہے اگرچہ دخول نہ ہوا ہو🍪*
https://akbarashrafi.blogspot.com/?m=1

*اَلسَّلاَمْ عَلَيْــــــــــــــــــــكُمْ وَ رَحْمَةُاللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ*
ایک صاحب نے نكاح كر لیا تھا اور اب رخصتی ایک سال بعد ہو رہی ہے، لڑکی والے ایک سال کا خرچہ مانگ رہے ہیں کیونکہ سال بھر اس کی نکاح میں تھی اگر چہ رخصتی نہ ہوئی تھی۔
کیا ایسا کوئی مسئلہ ہے
*🌹سائل غلام حسین ابو ظہبی🌹*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*الجواب بعون الملک الوھاب* 
جس عورت سے نکاح صحیح ہوا اُس کا نفقہ شوہر پر واجب ہے 
نفقہ سے مراد کھانا کپڑا رہنے کا مکان ہے اور نفقہ واجب ہونے کے تین سبب ہیں زوجیت ۔ نَسب۔ مِلک 
دخول ہوا ہو یا نہیں، بالغہ ہو یا نا بالغہ، مگر نابالغہ میں شرط یہ ہے کہ *جماع کی طاقت رکھتی ہو یا مشتہاۃ ہو۔* 
ہاں اگر نابالغہ جو *قابلِ جماع نہ ہو* اُس کا نفقہ شوہر پر واجب نہیں، خواہ شوہر کے یہاں ہو یا اپنے باپ کے گھر جب تک *قابلِ وطی* نہ ہو جائے نفقہ واجب نہیں،
ہاں اگر اس قابل ہو کہ خدمت کر سکے یا اُس سے *اُنس حاصل ہو سکے* اور شوہر نے *اپنے مکان میں* رکھا تو نفقہ واجب ہے اور نہیں رکھا ہے تو واجب نہیں ہے  
اور شوہرکی جانب سے کوئی شرط نہیں بلکہ کتنا ہی *کم عمر* ہو اُس پرنفقہ واجب ہے اُس کے *مال سے* دیا جائے گا۔ اور اگر اُس کی ملک میں  مال نہ ہو تو اُس کی عورت کا نفقہ اُس کے باپ پر واجب نہیں ہاں اگر اُس کے باپ نے نفقہ کی *ضمانت* کی  ہو تو باپ پر واجب ہے شوہر عنین ہے یا اُسکا عضو تناسُل کٹا ہوا ہے یا مریض ہے کہ جماع کی طاقت نہیں رکھتا یا حج کو گیا ہے جب بھی نفقہ واجب ہے۔
*(📔بحوالہ: عالمگیری و در مختار؛ حوالہ بہار شریعت، جلد دوم حصہ ہشتم، ص ۲۶۰ مطبوعہ مکتبۃ المدینۃ)*

📌مذکورہ بالا احکام کے مطابق اگر شوہر پر نفقہ واجب ہے تو شوہر اسے ادا کردیں، اور ادا کرنا ہی بہتر ہے کہ آگے معمولی معمولی باتوں کو لیکر لعن و طعن نہ سننا پڑیں اور آپسی رنجشیں نہ پیدا ہو،

*🌹واللّٰه تعالیٰ اعلم 🌹*

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*محمد اکبر انصاری، مانخورد ممبئی*
*🗓 ۲۷ فروری ۲۰۲۰ ء مطابق ۲ رجب المرجب ۱۴۴۱ ھ بروز جمعرات*
*رابطہ* https://wa.me/+919167698708
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح خلیفئہ حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت مفتی محمد احمد نعیمی  صاحب قبلہ چترویدی نئی دہلی*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*🔸فخر ازھر گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917542079555
https://wa.me/+917800878771
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فـــخـــر ازھـــر گــروپ*
*محمدایـوب خان یارعلوی بہرائچ شریف*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔