ہفتہ، 9 مئی، 2020

کیا سگریٹ پینا حرام ہے؟

0 comments
🔎 *کیا سگریٹ🚬 پینا حرام ہے؟*🔍
◆ ــــــــــــــــــــ▪ 📝 ▪ــــــــــــــــــــ ◆

*اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎*
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مفتیان شرح متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کیا بیڑی یا سگریٹ پینا حرام ہے؟ 
مدلل جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع عنایت کریں 
*ا•─────────────────────•*
*سائل؛ محمد مدثر رضا انصاری امبیڈکر نگر*
◆ ــــــــــــــــــــ▪ 📝 ▪ــــــــــــــــــــ ◆

*وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالی وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوھاب ۔۔۔جس طرح تمباکو اور حقہ کا ایک حکم ہے اسی طرح سگریٹ اور حقہ کا بھی ایک ہی حکم ہوگا جیسا وہ حرام ہے یہ بھی حرام ہے اور جیسا وہ جائز ہے یہ بھی جائز ہے، بدبو ہے تو با کراہت ورنہ بلا کراہت۔* 
 سگریٹ میں بھی کوئی جرم منہ میں باقی نہیں رہتا اور اس کا تغیّر کلیوں سے فوراً زائل ہوجاتا ہے۔۔۔ 
 رہا یہ کہ حقہ کے حکم میں ہے تو حقہ کا کیا حکم ہے۔۔؟ تو حقہ کا دم لگانا جس سے آنکھیں چڑھ جاتی ہو حواس صحیح نہیں رہتے ہو حرام ہے اور کثیف اور بدبو رکھا جائے تو مکروہ تنزیہی، جیسے کچا لہسن اور پیاز، ورنہ مباح خالص ہے۔

*(📕ماخوذ از : العطایا النبویة في الفتاوى الرضویة، ج ۲۴ ، ص ۵۵۴, ۵۵۶ ، مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور)* 

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
*ا•─────────────────────•*
*✒️کتبہ :ابــو حنـــیـــفـــہ محـــمـــد اکـبــــر اشــرفــی رضـوی، مانـخـــورد مـــمـــبـــئـــی*
*فخر ازہر گروپ*
 *رابطہ نمبر ؛ 9167698708*
*ا•─────────────────────•*
*https://akbarashrafi.blogspot.com/?m=1*
*ا•─────────────────────•*
*۵ رمضان المبارک، ۱۴۴۱ ھجری ، بروز بدھ*
*ا•─────────────────────•*

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔