ہفتہ، 9 مئی، 2020

یہ جملہ "غریبی میں آٹا گیلا تم کو زکاۃ کی پڑی ہے" کہنا کیسا ہے؟

0 comments
*یہ جملہ "غریبی میں آٹا گیلا تم کو زکاۃ کی پڑی ہے" کہنا کیسا ہے؟*🔍

◆ ــــــــــــــــــــ▪ 📝 ▪ــــــــــــــــــــ ◆

*اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎*
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام زید نے کسی مسلمان سے زکوة دینے کو کہا تو اس کے جواب میں اس شخص نے کہا کہ 
*غریبی میں ایسے ہی آٹا گیلا ہے اور آپ کو زکوٰۃ کی پڑی ہے*
اس طرح جملہ بولنا کیسا ہے رہنمائی فرمائیں
*ا•─────────────────────•*
*سائل؛ محمد مقیم چشتی*
◆ ــــــــــــــــــــ▪ 📝 ▪ــــــــــــــــــــ ◆

*وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالی وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوھاب ۔۔۔* 
 *زکوۃ کی فرضیت منصوص ہے،زکاۃ فرض ہے، اُس کا منکر کافر اور نہ دینے والا فاسق اور قتل کا مستحق اور ادا میں تاخیر کرنے والا گنہگار و مردود الشہادۃ ہے*

(📕بہار شریعت جلد اول حصہ پنجم) 

🔍مذکورہ بالا جملہ اگر مذاق کے طور پر ہی کہا ہو تب بھی حرمت سے خالی نہیں کہ لفظ "( زکاۃ کی پڑی ہے )" اس میں زکاۃ کی اہمیت کو کم جاننا ہے اگرچہ اس پر زکاۃ فرض نہ ہو 
اگر حقارتا یا بطور انکار ایسا جملہ استعمال کیا ہے تو کفر ہے ،توبہ استغفار تجدید ایمان کریں بیوی رکھتا ہو تو تجدید نکاح بھی۔۔ 

📝کفرت کلمات۔۔۔ ص ۳۸۳ پر زکاۃ کے حقارت کے متعلق ہے 
*حضرت سیدنا ملا علی قاری علیہ رحمۃ الباری فرماتے ہیں:جس پر زکوۃ فرض ہے اسے کہا گیا:تو زکوۃ کیوں نہیں دیتا؟ اس نے کہا:''یہ ٹیکس میں نہیں دیتا۔ ''یا بطور انکار کہا:''میں نہیں جانتا '' ایسے پر حکم کفر ہے۔*

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
*ا•─────────────────────•*
*✒️کتبہ :ابــو حنـــیـــفـــہ محـــمـــد اکـبــــر اشــرفــی رضـوی، مانـخـــورد مـــمـــبـــئـــی*
 *رابطہ نمبر ؛ 9167698708*
*ا•─────────────────────•*
الجواب صحیح والمجیب نجیح ✅
*محمد شرف الدین رضوی*
*ا•─────────────────────•*
*فــــلاح دیـن اســـلام گــــروپ*
*ا•─────────────────────•*
*https://akbarashrafi.blogspot.com/?m=1*
*ا•─────────────────────•*
*۱۱ رمضان المبارک، ۱۴۴۱ ھجری ،۵ مئی ۲۰۲۰ عیسوی بروز منگل*
*ا•─────────────────────•*

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔