ہفتہ، 9 مئی، 2020

یتیم زکاۃ کے پیسے سے اگر صاحب نصاب ہوجائے تو ان پر زکاۃ فرض ہے یا نہیں؟

0 comments
*🌹یتیم زکاۃ کے پیسے سے اگر صاحب نصاب ہوجائے تو ان پر زکاۃ فرض ہے یا نہیں؟🌹*

https://akbarashrafi.blogspot.com/?m=1
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حضور ہمارے گاؤں میں ایک لڑکی ہےجو یتیم ہےاس کو گاؤں والوں نے زکوۃ دیا اور اب وہ لڑکی صاحب نصاب ہوگی اب اس لڑکی کو ملے ہوئے پیسے سے زکوۃ دینا جائز ہے یا نہیں؟ 
*فخرازھرچینل لنک*
https://t.me/fakhreazhar
*🔸سائل فیاض احمد🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوھاب*
زکاۃ فرض ہونے کے لیے کچھ شرائط ہیں جن میں ایک نصاب پر ایک سال گزرنا ہے
جس تاریخ اور وقت میں وہ لڑکی صاحب نصاب ہوئی اسی تاریخ اور وقت پر جب اس پر سال گزریگا بقدر نصاب تمام حاجات اصلہ سے فارغ اسکے پاس موجود ہوگا تب اس پر زکاۃ فرض ہوگی 
*(📕ماخوذاز؛ العطایاالنبویۃ فی الفتاوی الرضویۃ، جلد دہم ص ۱۹۰ مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن)* 
سال گزرنے میں قمری(یعنی چاند کے) مہینوں کا اعتبار ہوگا ۔شمسی مہینوں کا اعتبار حرام ہے 
*(📔فتاویٰ اہلسنت وغیرھا)*

 مزید  جانیے زکوۃ دینا ہر اس عاقل، بالغ اور آزاد مسلمان پر فرض ہے جس میں یہ شرائط پائی جائیں:
(1) نصاب کا مالک ہو ۔ 
(2) یہ نصاب نامی ہو ۔
(3) نصاب اس کے قبضے میں ہو ۔
(4) نصاب اس کی حاجت اصلیہ (یعنی ضروریات زندگی) سے زائد ہو۔
(5) نصاب دین سے فارغ ہو(یعنی اس پر ایسا قرض نہ ہو جس کا مطالبہ بندوں کی جانب سے ہو ،کہ اگر وہ قرض ادا کرے تو اس کا نصاب باقی نہ رہے ۔)
(6) اس نصاب پر ایک سال گزر جائے ۔
*(📚ملخصا،بہارشریعت،جلداول حصہ پنجم)*

*🔸واللّٰه تعالیٰ اعلم 🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*ابو حنیفہ محمد اکبر انصاری مانخورد ممبئی*
*🗓 ۱۴ رمضان المبارک ۴۴۱؁ھ مطابق ۸ مئی ٠٢٠٢؁ء بروز جمعہ*
*رابطہ* https://wa.me/+919167698708
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح خلیفئہ حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ*
*✅الجواب صحیح وصواب حضرت مفتی محمد امین قادری رضوی صاحب قبلہ دیوان بازار مراداباد یوپی*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث وجواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔