اتوار، 12 اپریل، 2020

جیل کے اندر تیمم کرکے نماز پڑھنا کیسا؟

0 comments
*🤎جیل کے اندر تیمم کرکے نماز پڑھناکیسا؟🤎*

الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia

سوال
جیل کے اندر آدمی تیمم کر کے نماز پڑھ سکتا ہے کہ نہیں ،؟ 
پانی پر قادر تو ہیں لیکن جیل کے اندر باہر آنے کا نام بھی نہیں

سائل؛ محمد عبد الحکیم باڑمیر، راجستھان؛
ا________(💚)___________
*وعلیکم السلام ورحمت اللہ؛*
*الجواب بعون الملک الوھاب؛* 
اگر یہ گمان ہے کہ جیلر سے پانی مانگنے پر یا وضو کے لئے جانے کی اجازت مانگنے پر اگر جیلر وضو کے لیے جانے کی اجازت دیگا یا وضو کے لئے پانی لا کر دیگا تو تیمم جائز نہیں، اگر نہیں مانگا اور تیمم کرکے نماز پڑھ لی اور بعد نماز مانگا اور اس نے دے دیا یا بنا مانگے اس نے خود دے دیا تو وُضو کرکے نماز کا اعادہ لازم ہے اور اگر مانگا اور نہ دیا تو نماز ہوگئی
صدر الشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:
اگر اپنے ساتھی کے پاس پانی ہے اور یہ گمان ہے کہ مانگنے سے دے دے گا تو مانگنے سے پہلے تیمم جائز نہیں پھر اگر نہیں مانگا اور تیمم کرکے نماز پڑھ لی اور بعد نماز مانگا اور اس نے دے دیا یا بے مانگے اس نے خود دے دیا تو وُضو کرکے نماز کا اعادہ لازم ہے اور اگر مانگا اور نہ دیا تو نماز ہو گئی اور اگر بعد کو بھی نہ مانگا جس سے دینے نہ دینے کا حال کُھلتا اور نہ اس نے خود دیا تو نماز ہوگئی اور اگر دینے کا غالب گمان نہیں اور تیمم کر کے نماز پڑھ لی جب بھی یہی صورتیں ہیں کہ بعد کو پانی دے دیا تو وُضو کرکے نماز کا اعادہ کرے ورنہ ہوگئی

*(📘بحوالہ؛ الفتاوی الھندیۃ‘‘، کتاب الطہارۃ، الباب الرابع، الفصل الأول، ج۱، ص۲۹۔)*

*(📙حوالہ؛ بہار شریعت جلد اول، حصہ دوم ، تیمم کے مسائل)*


*والله اعلم بالصواب؛* 
 ا_________(🧡)__________
*کتبــــہ؛*
*محمد اکبرانصاری مانخورد ممبئ انڈیا؛*
*مورخہ؛12/4/2020)*
*❣الحلقةالعلمیہ گروپ❣*
*رابطہ؛📞9167698708)*
ا________(❣)___________
*📌المشتـــہر؛فضل کبیر📌*
*منجانب؛منتظمین الحـــلقةالعـــلمیہ گروپ؛ محمد عقیـــل احمد قــــادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(❣)___________

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔