جمعرات، 16 اپریل، 2020

شدید بخار میں غسل کا حکم

0 comments
*🌻 شدید بخار میں غسل کا حکم🌻*

*🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 257 )🌹*
*السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*  
*سوال*❓کیا فرماتے ہیں علماء کرام اگر احتلام ہو گیا اس حا لت میں ہوا کہ بخار شدید ہے اور یہ معلوم ہے کہ اگر غسل کرے گا تو بخار اور بڑھ جا ئے گا تو اس حا لت میں نا ف کے نیچے کا حصہ اچھے طریقے سے دھل کر اور اوپر کے حصہ پر پا نی چپڑ لے تو کیا غسل ہو جا ئے گا برائے کرم جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی ..
*🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* کلیم رضا ... *لوہتہ بنارس🔷*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*

*وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته*
*الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*

ایسی کنڈیشن میں اگر سر پر پانی ڈالنا نقصان کرتا ہے تو گلے سے گرم پانی سے نہائے اور پورے سر کا مسح کریں 
💫 *صدر الشریعہ بدر الطریقہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں؛* 
جس کا وُضو نہ ہو یا نہانے کی ضرورت ہو اور پانی پر قدرت نہ ہو تو وُضو و غُسل کی جگہ تیمم کرے۔ پانی پر قدرت نہ ہونے کی چند صورتیں ہیں , ایسی بیماری ہو کہ وُضو یا غُسل سے اس کے زِیادہ ہونے یا دیر میں اچھا ہونے کا صحیح اندیشہ ہو خواہ یوں کہ اس نے خود آزمایا ہو کہ جب وُضو یا غُسل کرتا ہے تو بیماری بڑھتی ہے یا یوں کہ کسی مسلمان اچھے لائق حکیم نے جو ظاہراً فاسق نہ ہو کہہ دیا ہو کہ پانی نقصان کرے گا۔ (محض خیال ہی خیال بیماری بڑھنے کا ہو تو تیمم جائز نہیں ۔ یوں ہی کافر یا فاسق یا معمولی طبیب کے کہنے کا اعتبار نہیں) بیماری میں اگر ٹھنڈا پانی نقصان کرتا ہے اور گرم پانی نقصان نہ کرے تو گرم پانی سے وُضو اور غُسل ضروری ہے تیمم جائز نہیں ۔ ہاں اگر ایسی جگہ ہو کہ گرم پانی نہ مل سکے تو تیمم کرے۔ یوہیں اگر ٹھنڈے وقت میں وُضو یا غُسل نقصان کرتا ہے اور گرم وقت میں نہیں تو ٹھنڈے وقت تیمم کرے پھر جب گرم وقت آئے تو آئندہ نماز کے لیے وُضو کرلینا چاہیے جو نماز اس تیمم سے پڑھ لی اس کے اعادہ کی حاجت نہیں 
📚 *(بحوالہ ؛ الفتاوی الھندیۃ‘ کتاب الطہارۃ، الباب الرابع في التیمم، الفصل الأول، ج۱، ص۲۸۔حوالہ؛ بہار شریعت جلد اول حصہ دوم تیمم کے مسائل)*

*والّٰله ورسولہ اعلم بالصواب؛*

*✍🏼 کتـبــــہ: مـــحـــمـــد اکـــبـــر انـــصــاری*
*( مــانـــخـــورد مـــمـــبـــئـــی )*
*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+919167698708*
*︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗*
         🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
*︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘*
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
 *(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917668717186* 
۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩
🌹 *21 شعبان المعظم 1441ھ بروز جمعرات*
 *عیسوی اپریل.( 16/4/2020 )*🌹

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔