🔎 *ایک آیت کو دوسری آیت کی جگہ پڑھنے سے نماز فاسد ہوگی یا نہیں؟*🔍
◆ ــــــــــــــــــــ▪ 📝 ▪ــــــــــــــــــــ ◆
*اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ*
علماٸے کرام رہنمائی فرماٸیں نوازش ہوگی
کسی امام صاحب نے نماز میں یہ آیت پڑھی جو منافقوں سے خطاب ہے
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 15
اَللّٰهُ يَسۡتَهۡزِئُ بِهِمۡ وَيَمُدُّهُمۡ فِىۡ طُغۡيَانِهِمۡ يَعۡمَهُوۡنَ ۞
ترجمہ:اللہ ان کو ان کے مذاق کی سزا دے رہا ہے اور ان کو ڈھیل دے رہا ہے ‘ یہ اپنی سرکشی میں اندھوں کی طرح بھٹک رہے ہیں
اب یہاں لفظ *"یعمھون"* پر وقف کیا اب اس کے بعد والی آیت یہ ملاٸی جو مومنوں سے خطاب ہے
اُولٰٓئِكَ عَلَيۡهِمۡ صَلَوٰتٌ مِّنۡ رَّبِّهِمۡ وَرَحۡمَةٌ وَاُولٰٓئِكَ هُمُ الۡمُهۡتَدُوۡنَ ۞
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 157
ترجمہ:یہی وہ لوگ ہیں جن پر ان کے رب کی طرف سے خصوصی نوازشیں ہیں اور رحمت ہے اور یہی لوگ ہدایت پر ثابت قدم ہیں
اور رکوع میں چلا گیا اور سوچتا رہا پھر نماز کو تکمیل تک پہنچایا تو کیا اس طرح آیات ملانے سے نماز ہوٸ یا نہیں ؟؟
*ا•─────────────────────•*
*سائل؛ محمد ذاکرحسین نعمانی (متوطن انجار گجرات کچھ)*
◆ ــــــــــــــــــــ▪ 📝 ▪ــــــــــــــــــــ ◆
*وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالی وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوہاب ۔۔۔*
اس باب میں قاعدہ کلیہ یہ ہے کہ اگر ایسی غلطی ہوئی جس سے معنی بگڑ گئے، نماز فاسد ہوجائے گی، ورنہ نہیں ہوگی صورت مسئولہ میں نماز فاسد نہیں ہوئی
*📝صدر الشریعہ بدر الطریقہ علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں :*
ایک آیت کو دوسری کی جگہ پڑھا، اگر پورا وقف کر چکا ہے تو نماز فاسد نہ ہوئی جیسے "وَ الْعَصْرِۙ۰۰۱ اِنَّ الْاِنْسَانَ" (پ۳۰، العصر:۱۔۲) پر وقف کر کے " اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِيْ نَعِيْمٍۚ" (پ۳۰، المطففین: ۲۲) پڑھا، یا "اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ" (پ۳۰، البینۃ: ۷) پر وقف کیا، پھر پڑھا "اُولٰٓىِٕكَ هُمْ شَرُّالْبَرِيَّةِؕ" (پ۳۰، البینۃ: ۶) نماز ہوگئی اور اگر وقف نہ کیا تو معنی متغیر ہونے کی صورت میں نماز فاسد ہو جائے گی، جیسے یہی مثال ورنہ نہیں جیسے "اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ كَانَتْ لَهُمْ جَنّٰتُ الْفِرْدَوْسِ" (پ۱۶، الکھف: ۱۰۷) کی جگہ "فَلَھُمْ جَزَآؤُنِ الْحُسْنٰی" پڑھا، نماز ہوگئی۔
*(📕بحوالہ : الفتاوی الھندیۃ، کتاب الصلاۃ، الباب الرابع في صفۃ الصلاۃ، الفصل الخامس، ج۱، ص۸۰۔ حوالہ؛ بہار شریعت جلد اول حصہ سوم قرآت میں غلطی ہوجانے کا بیان)*
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
*ا•─────────────────────•*
*✒️کتبہ :ابــو حنـــیـــفـــہ محـــمـــد اکـبــــر اشــرفــی رضـوی، مانـخـــورد مـــمـــبـــئـــی*
*فلاح دین اسلام گروپ*
*رابطہ نمبر ؛ 9167698708*
*ا•─────────────────────•*
الجواب صحیح✅✅✅
*حضرت علامہ مفتی محمد شرف الدین رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی شیخ الحدیث دارالعلوم قادریہ حبیبیہ فیل خانہ ہوڑہ کلکتہ؛*
*ا•─────────────────────•*
*۱۸ شعبان المعظم، ۱۴۴۱ ھجری ،۱۳ اپریل ۲۰۲۰ عیسوی بروز پیر*
*ا•─────────────────────•*
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔