جمعہ، 18 اکتوبر، 2019

حلالہ کے لیے ہمبستری شرط ہے

0 comments
*🌹حلالہ کے لئے ہمبستری شرط ہے-🌹*



*الســـلام علیکم و رحمۃ اللہ برکاتہ*


*زید نے بیوی کو ۳ طلاق دے دی پھر حلالہ کروایا پر حلالہ کرنے والا بغیر ہمبستری کے طلاق دے دیا جسکی وجہ سے حلالہ صحیح نہیں ہوا اور پھر پہلے والے شوہر سے نکاح کر کے دونوں رہ رہے ہیں اب انکے گھر گاؤں کے امام کو اور عوام کو بھی کھانا کیسا اور شادی وغیرہ کے موقع پر انکے گھر جانا ان سے ملنا جلنا کیسا*

*♥ساٸل حافظ محمد کلیم ہردوئی♥*
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 

*وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ*

*✍الجواب۔۔۔* 
*صورت مسؤلہ میں حلالہ صحیح نہ ہوا - حلالہ کی صورت یہ ہے کہ طلاق کی عدت گزرنے کے بعد عورت دوسرے سے نکاح صحیح کرے پھر دوسرا شوہر اس سے ہمبستری کرنے کے بعد طلاق دیدے یا مر جائے پھر طلاق یا موت کی عدت گزرجانے کے بعد ہی زید سے نکاح جائز ہوگا ، اس سے پہلے ہرگز نہیں تا وقتیکہ حلالہ ہوکر زید سے دوبارہ نکاح نہ ہو جائے وہ دونوں ایک دوسرے سے دور رہیں اگر وہ ایسا نہ کریں تو سب مسلمان انکا بائیکاٹ کریں امام ہو یا عوام انکے ساتھ سلام کلام طعام سب بند کریں*

♦قال اللہ تعالی فی القرآن المجید : وَ اِمَّا یُنْسِیَنَّكَ الشَّیْطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرٰى مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ

(📒سورۃ الانعام پ ۷ آیت ۶۸) 

ترجمہ : "اور اگر شیطان تمہیں بھلا دے تو یاد آنے کے بعد ظالموں کے پاس نہ بیٹھ"

*(📕حوالہ: فتاویٰ فقیہ ملت، جلد دوم، باب العدۃ، ص ۶۶)* 

*📿بائیکاٹ اس نیت سے کریں کہ یہ سیدھے راہ پر آجائیں، تاکہ ثواب بھی ملے،قال النبيﷺ : انما الاعمال بالنیات، اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہیں*

 (📘بخاری شریف) 

نہ کہ کوئی ذاتی دشمنی نکالنے کی نیت ہو، 

*🌱اور جو انکا ساتھ دیگا ان پر بھی فاسقوں جیسا عذاب ہوگا* 

قال اللہ تعالی فی القرآن الکریم: كَانُوْا لَا یَتَنَاهَوْنَ عَنْ مُّنْكَرٍ فَعَلُوْهُؕ-لَبِئْسَ مَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَ

*(📗سورۃ المائدۃ، پر ۶ ، آیت ۷۹)* 

📃ترجمہ : "وہ ایک دوسرے کو کسی برے کام سے منع نہ کرتے تھے جو وہ کیا کرتے تھے۔ بیشک یہ بہت ہی برے کام کرتے تھے۔"

 *🗞اس سے معلوم ہوا کہ برائی سے لوگوں کو روکنا واجب ہے اور گناہ سے منع کرنے سے باز رہنا سخت گناہ ہے۔ اس سے مسلمانوں کو اپنے طرزِ عمل پر غور کرنے کی حاجت ہے کہ جو اپنے ماننے والوں میں اِعلانِیَہ گناہ ہوتے دیکھ کر اور یہ جانتے ہوئے بھی کہ میرے منع کرنے سے لوگ گناہ سے باز آ جائیں گے پھر بھی انکی ہاں میں ہاں ملاتے ہیں*

*💎والله اعلم💎*
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 

*✍کتبــــــــــــــہ :-*
*🖊اسیر حضور اشــرفــ العلماء ابــو حنـــیـــفـــہ محـــمـــد اکـبــــر اشــرفــی رضـوی ،مانخورد ممبئی ۔۔۔*
*🌀آپ کا سوال ہمارا جواب گروپ 🌀*
*رابطـــــہ ؛📲9167698708*
*تاریخ؛ ١٨ /صفر المظفر ١٤٤١ ھ*


*🔮المشتہــــــر 🔮*
*منجانب ــ آپ کا سوال ہمارا جواب گروپ*
*ابــو اشــہر رضا محـــــمد امتیـــــازالقــــادری*

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔