بدھ، 16 اکتوبر، 2019

کیا جو امام اپنی بیوی کا ہاتھ پکڑ کر سڑک پار کرائے انکے پیچھے نماز نہیں ہوگی؟

2 comments
*🌹کیا جو امام اپنی بیوی کا ہاتھ پکڑ کر سڑک پار کرائے انکے پیچھے نماز نہیں ہوگی؟ 🌹*

السلامُ علیکم ورحمتہُ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماۓ دین ومفتیانِ شرِع متین اس مسئلہ میں کہ زید ایک مسجد کا امام ہے ایک مرتبہ زید اپنی زوجہ کےساتھ کسی رشتہ دار کےیہاں گیا اور واپسی میں زید کی زوجہ کی طبیعت کچھ ناساز ہوگئ اور زوجہ کی چپّل بھی ٹوٹ گئی زید نے دیکھا کہ چپّل کی دُکان سڑک کہ اُس پارتھی اور ہائی وے ہونےکی وجہ سے گاڑیاں تیز رفتار سے رواں دواں تھی اس صورت حال کو مدِنظر رکھتے ہوئے زیداپنی زوجہ کا ہاتھ پکڑ سڑک پار کیا اور چپّل خرید کرگھرچلا گیا وہاں پرموجود مسجد کے متولی کا بیٹا بکر جس نے زید کو دیکھا اُس نےجمعہ کے روز نماز سے کچھہ وقتِ قبل ہنگامہ برپا کیا کے زید اپنی بیوی کے ہاتھ پکڑ کر روڈ پر چلتا ہے لھذا اُس کے پیچھے نماز نہیں ہوگئ اور اُس نے یہ بھی کہا کہ زید اپنے گھر میں اپنی بیوی کے قریب سے قریب تر بیٹھ کر اُسے دوائی دیتاہے اِن وجوہات کی بناپر ہماری نماز زید کے پیچھے ہوگی کہ نہیں براۓ کرم شرع کے نقطہ نظر سے وضاحت کے ساتھ جواب اِرسال فرمائیں
*🔸سائل محمد رفیق ُسنی مدینہ مسجد فیض پور بیاول ضلع جلگاؤں ۔مہاراشٹر ۔🔸*
ا__________❣⚜❣___________
*و علیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*📝الجواب بعون الملک الوھاب ⇩*
دوم تو یہ ہیں :: بکر پر اعلانیہ توبہ استغفار لازم ہے 
بنا علم کہ مسائل بیان کرنا حرام حرام حرام ہیں،
 بکر جمعہ میں ہی کثیر عوام کے سامنے توبہ استغفار کریں، اور زید سے معافی بھی طلب کریں اور عوام سے بھی معافی طلب کریں، 
*(📕ماخوذ از: بہار شریعت ، جلد دوم، حصہ دوازدہم ؛؛بحوالہ:الفتاوی الھندیۃ''،کتاب أدب القاضی،الباب الاول فی تفسیر معنی الأدب)* 

اور اگر بکر یہ سب زید سے حسد کرنے کے بنا پر کہا وہ بھی اس لئے حسد کرتا ہیں کہ زید عالم ہیں تو بکر اپنے ایمان کا محاسبہ کریں، استغفار کریں تجدید ایمان کریں اور بیوی والا ہو تو تجدید نکاح یعنی نئے مہر سے نکاح کریں، اور بیعت شدہ ہے تو تجدید بیعت بھی کریں
*(📗 ماخوذ از: العطایا النبویہ فی الفتاوی الرضویہ)*

❣زید کے پیچھے بلا قباحت نماز ہو جائے گی، جبکہ اور کوئی وجہ مانع نماز نہ ہو،
*(عامہ کتب فقہ و کتب فتاویٰ)*

🔖بہترین شوہر تو وہ ہے ! جو اپنی بیوی کے ساتھ نرمی' خوش خلقی اور حسن سلوک کے ساتھ پیش آئے! جو اپنی بیوی کے حقوق کو ادا کرنے میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی نہ کرے ! جو اپنی بیوی کا اس طرح ہوکر رہے کہ کسی اجنبی عورت پر نگاہ نہ ڈالے۔ جو اپنی بیوی کو اپنے عیش و آرام میں برابر کا شریک سمجھے۔ جو اپنی بیوی پر کبھی ظلم اور کسی قسم کی بے جا زیادتی نہ کرے۔ جو اپنی بیوی کے تند مزاجی اور بد اخلاقی پر صبر کرے۔ جو اپنی بیوی کی خوبیوں پر نظر رکھے اور معمولی غلطیوں کو نظر انداز کرے۔ جو اپنی بیوی کی مصیبتوں، بیماریوں اور رنج و غم میں دل جوئی، تیمار داری اور وفاداری کا ثبوت دے۔ جو اپنی بیوی کو پردہ میں رکھ کر عزت و آبرو کی حفاظت کرے۔ جو اپنی بیوی کو دینداری کی تاکید کرتا رہے اور شریعت کی راہ پر چلائے۔ جو اپنی بیوی اور اہل و عیال کو کما کما کر رزق حلال کھلائے۔ جو اپنی بیوی کے میکا والوں اور اسکی سہیلیوں کے ساتھ بھی اچھا سلوک کرے۔ جو اپنی بیوی کو ذلت و رسوائی سے بچائے رکھے۔ جو اپنی بیوی کے اخراجات میں بخیلی اورکنجوسی نہ کرے ۔جو اپنی بیوی پر اسطرح کنٹرول رکھے کہ وہ کسی برائی کی طرف رخ بھی نہ کر سکے۔
*احادیث رسول اللہﷺ کی یہ ترجمانی ہیں☝🏻*
*(📘حوالہ: جنتی زیور ، ص نمبر ۶۰..۶۱)*

💌اور اول یہ کہ : عوام کو چاہیے کہ مسجد کے کمیٹیوں کا محاسبہ کریں
متولی اور مہتمم عالم باعمل ہوناچاہئے،اگر میسر نہ ہو سکےتو صوم و صلاةکاپابند، امانت دار،مسائلِ وقف سے واقف کار،خوش اخلاق ،رحم دل، منصف مزاج،علم دوست،اہلِ علم کی تعظیم وتکریم کرنےوالا ہو ، جس میں یہ اوصاف زیادہ ہوں اس کو متولی اور مہتمم بنانا چاہیے۔ 
*(📚ماخوذ از: القرآن، پ ۱۰ ، آیت ۱۸)*

*گنہگاران امت پر الہی مہر ہو تیری*

*🌹واللّٰه تعالیٰ اعلم 🌹*
ا__________❣⚜❣___________
*✍🏻شرف قلم اسیر حضور اشرف العلماء ابو حنیفہ محمد اکبر اشرفی رضوی، مانخورد ممبئی*
*🗓 ۱۶ اکتوبر بروز بدھ ۲۰۱۹ عیسوی* https://wa.me/+919167698708
ا__________❣⚜❣___________
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
ا__________❣⚜❣___________
*المشتـــہر؛*
*منتظمین فیضان غـوث وخـواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی*
ا__________❣⚜❣___________
۱) ماشاللہ بہت ہی عمدہ لاجواب ہے - 
ویسے بھی، مولانا اکبر اشرفی ، صاحب کے تلخ ، کٹھور، نشتر چلانے والے، الفاظ سے بڑے بڑے شاطرین ، فاسقین ، مبہوت، اور گونگے ہوجاتے ہیں 
۔۔۔۔۔۔۔زور قلم ۔۔۔۔۔۔میں ۔۔۔۔مزید ترقیاں۔۔۔۔۔۔۔عطاہو ۔۔۔۔۔۔۔۔اور ۔۔۔ایسے ۔۔۔۔۔دشمنان۔۔۔۔۔۔آئمہ و علماء ۔۔۔۔۔۔۔کیلئے ۔۔۔۔۔ شمسیربراں۔۔۔۔۔۔اور آتش فشاں۔۔۔۔۔کے ساتھ۔۔۔۔۔۔ساتھ ۔۔۔۔برق تا باں ۔۔۔۔۔۔بن کر خاکستر ۔۔۔۔۔کرنے کی۔۔۔۔۔مزید۔۔ ۔۔۔توانائیاں ۔۔۔ عطا ۔۔۔۔ہو 
۔۔ ۔۔آمین بجاہ سید المرسلین ۔۔۔۔
*✅الجواب صحیح و صواب محمد رضا امجدی دار العلوم چشتیہ رضویہ کشن گڑھ اجمیر شریف المتوطن ہرپوروا باجپٹی سیتا مڑھی بھار*

۲) بہت ہی عمدہ تحریر 
*✅الجواب صحیح و المجیب نجیح حضرت مولانا جابر القادری صاحب قبلہ جاجپور اڑیسہ*

۳) ماشاء الله بہت عمدہ، الله تعالیٰ ایسے اجہل ٹرسٹی کو عقل سلیم عطا فرمائے 
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح فقط محــــمد معصــوم رضا نوری*

۴) ماشاءاللہ ، بہت عمدہ اور جامع جواب
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت مولانا محمد مشرف اعظم صاحب قبلہ*

۵) *✅الجواب صحیح مولانا رفیق نوری فیض پور ضلع جلگاؤں*

۶) *✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت علامہ مفتی عبدالوہاب رضوی اشرفی صاحب قبلہ خطیب و امام شاہی جمعہ مسجد احمداباد گجرات*

۷) ماشاءاللہ، بہت عمدہ جواب
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت مولانا محمد اشتیاق ہدوی صاحب قبلہ دارالھدی اسلامک یونورسٹی کیرلا*
ا__________❣⚜❣___________

2 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔