*❣جانور ذبح کرتے وقت بسم اللہ نہ پڑھا تو کیا حکم؟ ❣*
الــــــــــلام علیکم
سوال وقت ذبح بسم اللہ پڑھنا بھول جائے تو جانور حلال ہوگا یا حرام ،
نیز اور اگر من میں سوچا زبان سے نہ پڑھا تو حلال ہوگا یا نہیں؟ مدلل جواب عنایت فرمائیں
*🔸سائل محمد صدام حسین گریڈیہ🔸*
ا___________💠⚜💠__________
*و علیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*📝الجواب بعون الملک الوھاب ⇩*
پہلی صورت میں جانور حلال ہے
ذبح کرنے میں قصداً بسم ﷲ نہ کہا تو جانور حرام ہے
📃قال اللہ تعالیٰ فی القرآن المجید :
*" وَ لَا تَاْكُلُوْا مِمَّا لَمْ یُذْكَرِ اسْمُ اللّٰهِ عَلَیْهِ وَ اِنَّهٗ لَفِسْقٌ*
ترجمہ: ’’اور اسے نہ کھاؤ جس پر ﷲ (عزوجل) کا نام نہیں لیا گیا اور وہ بے شک حکم عدولی ہے۔"
*(📗پ ۸ ، سورۃ الانعام،۱۲۱)*
🎁 اور اگر بھول کر ایسا ہوا جیسا کہ جلدی میں بسم ﷲ کہنا بھول گیا اس صورت میں جانور حلال ہے
*(📕بحوالہ ’’الھدایۃ‘‘،کتاب الذبائح،ج۲،ص۳۴۷،؛؛؛حوالہ : بہار شریعت)*
🔖دوسری صورت میں جانور حرام سوچنے سے حلال نہیں ہوگا بلکہ زبان سے پڑھنا ہیں کہنا ہیں فقط سوچنے سے حلال ہوجاتا تو نماز میں قرآت کرنے کی جگہ فقط قرآت سوچنے اور دل میں پڑھنے سے نماز بھی ہوجاتی،
💫 ، بھول کر ایسا ہوا جیسے کہ دل میں پڑھنے کا ارادہ کیا تھا اور جلد بازی میں یاد نہیں رہا بلا پڑھے ذبح کر دیا تو حلال ہیں،
*( 📚ماخوذ از : بہار شریعت ، جلد سوم، حصہ پانزدہم, ذبح کا بیان)*
*🌹واللّٰه تعالیٰ اعلم 🌹*
ا___________💠⚜💠__________
*✍🏻شرف قلم اسیر حضور اشرف العلماء ابو حنیفہ محمد اکبر اشرفی رضوی، مانخورد ممبئی*
*🗓 ۳۱ جولائی بروز بدھ ۲۰۱۹ عیسوی* https://wa.me/+919167698708
ا___________💠⚜💠__________
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت علامہ محمد مظہر علی رضوی صاحب قبلہ بریل دربھنگہ بہار*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت مولانا محمد ریحان رضا صاحب قبلہ کشن گنج بہار*
ا___________💠⚜💠__________
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
ا___________💠⚜💠__________
*المشتـــہر؛*
*منتظمین فیضان غـوث وخـواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی*
ا__________💠⚜💠___________
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔