بدھ، 16 اکتوبر، 2019

نماز کے علاوہ قہقہہ لگانے سے وضو ٹوٹیگا یا نہیں؟

0 comments
*🌹نماز کے علاوہ قہقہہ لگانے سے وضو ٹوٹیگا یا نہیں؟🌹*


السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ میں کہ علاوہ نماز کے زور سے ہنسا یعنی قہقہہ لگایا تو وضو ٹوٹے گا یا نہیں جواب دے کر شکریہ کا موقع عطا فرمائیں
*🔸سائل محمد اسلام رضا بارہ بنکی🔸*
ا___________💠⚜💠__________
*و علیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*📝الجواب بعون الملک الوھاب ⇩*

نماز کے علاوہ قہقہہ لگانے سے وضو نہیں ٹوٹیگا

📄حدیث شریف میں ہے :
*" الا من ضحک منکم قھقھۃ فلیعید الوضوء و الصلاۃ جمیعا "*
یعنی، خبردار تم میں سے جو بھی نماز میں قہقہہ مار کر ہنسا تو وضو و نماز دونوں کا اعادہ کرلے، 

🎁اب کوئی قیاس کرے کہ ، حالت نماز میں قہقہہ لگانا ، ناقض وضو ہے ، تو پھر نماز کے باہر کیوں نہیں ؟ 

💫سائل کا قیاس، نص ،کے مقابل ہونے کی وجہ سے درست نہیں ہے - اس باب میں شارع علیہ السلام کا صریح حکم موجود ہے - اس پر عمل کرتے ہوئے وضو ، و نماز دونوں کے فاسد ہونے کا حکم دیا جائے گا -


*(📚ماخوذ از: تخلیص اصول الشاشی، سبق نمبر ۲۱ ، صحت قیاس کی شرائط کا بیان، شرط اول)*

*🌹واللّٰه تعالیٰ اعلم 🌹*
ا___________💠⚜💠__________
*✍🏻شرف قلم اسیر حضور اشرف العلماء ابو حنیفہ محمد اکبر اشرفی رضوی، مانخورد ممبئی*
*🗓 ۱۶ اکتوبر بروز بدھ ۲۰۱۹ عیسوی* https://wa.me/+919167698708
*✅الجواب صحیح و صواب محمد رضا امجدی دار العلوم چشتیہ رضویہ کشن گڑھ اجمیر شریف المتوطن ہرپوروا باجپٹی سیتا مڑھی بھار*
ا___________❣⚜❣__________
*🔸فخر ازھر گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917542079555
https://wa.me/+917800878771
ا___________❣⚜❣__________
*المشتـــہر؛*
*منتظمین فـــخـــر ازھـــر گــروپ*
*محمدایوب خان یارعلوی بہرائچ*
ا__________❣⚜❣___________

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔