السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اگر کوئی شخص استنجاء کرکے پانی نہ لے تو کیا وہ ناپاک ہے ؟کیا اس کو ناپاک کہسکتے ہے۔۔۔ یا نہیں ۔۔۔۔شرعا اس پر کیا حکم عائد ہوگا
جواب باحوالہ عنایت فرمائیں
*🔸سائل صدیق حسین🔸*
ا___________💠⚜💠__________
*و علیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*📝الجواب بعون الملک الوھاب ⇩*
اولاً یہ بیاں کیا جاتا ہے کہ ۱، مَنی کا اپنی جگہ سے شَہوت کے ساتھ جدا ہوکر عُضْوْ سے نکلنا : ۲، احتلام: اور ۳،حَشفہ یعنی سرِ ذَکر کا عورت کے آگے یا پیچھے یا مرد کے پیچھے داخل ہونا دونوں پر غُسل واجب کرتا ہے، شَہوت کے ساتھ ہو یا بغیر شہوت، اِنزال ہو یا نہ ہو
*یہ سببِ فرضیتِ غُسل ہے۔*
*عوام میں جو یہ بات مشہور ہیں کہ پانی یا ڈھیلے سے استنجا نہیں کیے یا کھڑے کھڑے پیشاب کر لینے سے سببِ فرضیتِ غسل ہیں، یہ جہالت پر مبنی ہیں ایسا بالکل نہیں ہیں اگر ایسا تو پیشاب کرنے سے ہی غسل فرض ہوجاتا*
دوم یہ کہ : صورت مسئولہ میں وہ شخص ناپاک نہیں ہوگا
البتہ کپڑے کا وہ حصہ جہاں پر پیشاب کے قطرے لگ گئے وہ ناپاک ہوا
اب اس صورت میں حکم یہ ہیں : ایک درہم سے کم لگا تو پاک کرنا سنت بنا پاک کئے نماز پڑھ لی نماز خلاف سنت ہوئی اعادہ افضل ہے بہتر ہے
ایک درہم کے برابر لگی پاک کرنا واجب ہے بنا پاک کئے نماز پڑھ لی نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی
ایک درہم سے زیادہ لگی تو پاک کرنا فرض ہے بنا پاک کیلئے نماز نہیں ہوگی اور اپنی نظر میں نماز کو کم تر جانا نماز کو کوئی اہمیت نہیں دیا اسکی وقار کو اپنی نظر میں کچھ سمجھا ہی نہیں اور ایسے ہی بنا پاک کیے پڑھ لی تو کفر ہے
*( 📚ماخوذ از: بہار شریعت، جلد اول، حصہ دوم ، غسل و نجاستوں کا بیان )*
*🌹واللّٰه تعالیٰ اعلم 🌹*
ا___________💠⚜💠__________
*✍🏻شرف قلم اسیر حضور اشرف العلماء ابو حنیفہ محمد اکبر اشرفی رضوی، مانخورد ممبئی*
*🗓 ۲۲ اکتوبر بروز منگل ۲۰۱۹ عیسوی* https://wa.me/+919167698708
ا___________❣⚜❣__________
*🔸فخر ازھر گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917542079555
https://wa.me/+917800878771
ا___________❣⚜❣__________
*المشتـــہر؛*
*منتظمین فـــخـــر ازھـــر گــروپ*
*محمدایوب خان یارعلوی بہرائچ*
ا__________❣⚜❣___________
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔