اتوار، 5 جولائی، 2020

حائضہ کو فقہ کی کتاب پڑھنا کیسا؟

0 comments
🔎 *حائضہ کو فقہ کی کتاب پڑھنا کیسا ہے؟*🔍
◆ ــــــــــــــــــــ▪ 📝 ▪ــــــــــــــــــــ ◆

*اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎*
سیرت رسول اکرم ﷺ، عورتوں کی نماز، سنی بہشتی زیور، ان کتابوں میں رسول اللہﷺ کا نام ہر جگہ ہے تو حیض کی حالت میں ان کتابوں کو پڑھنا کیسا ہے؟
*ا•─────────────────────•*
*سائلہ؛ زیبا صدیقی، پٹنہ بہار*
◆ ــــــــــــــــــــ▪ 📝 ▪ــــــــــــــــــــ ◆

*وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالی وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوھاب ۔۔۔* 
🔍حیض و نفاس والی اور جن پر غسل فرض ہو انکو فقہ تفسیر و حدیث کی کتابوں کو چھونا مکروہ ہے، پڑھ سکتے پڑھنے میں حرج نہیں جب قرآن مجید کی کچھ آیتیں بہ نیت ثنا،وظیفہ پڑھ سکتے ہیں تو تاریخ و فقہ کی کتاب پڑھنا بدرجہ اولی جائز ہوگا ، البتہ جہاں آیت قرآن ہو وہ نہ پڑھے نہ ہی آیت کی جگہ کو چھوئے کہ چھونا پڑھنا حرام ہے

*📝صدر الشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں؛ ان سب کو (جن پر غسل فرض ہو) فقہ و تفسیر وحدیث کی کتابوں کا چھونا مکروہ ہے اور اگر ان کو کسی کپڑے سے چُھوا اگرچہ اس کو پہنے یا اوڑھے ہوئے ہو تو حَرَج نہیں مگر مَوضَعِ آیت پر ان کتابوں میں بھی ہاتھ رکھنا حرام ہے۔*
(📕حوالہ؛ بہار شریعت جلد اول حصہ دوم باب؛ غسل کن چیزوں سے فرض ہوتا ہے، مطبوعہ المکتبۃ المدینۃ)

*📝مزید فرماتے ہیں : اگر قرآن کی آیت دُعا کی نیت سے یا تبرک کے لیے جیسے "بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ" یا ادائے شکر کو یا چھینک کے بعد "اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ" یا خبرِ پریشان پر "اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ" کہا یا بہ نیتِ ثنا پوری سورۂ فاتحہ یا آیۃ الکرسی یا سورۂ حشر کی پچھلی تین آیتیں "ھُوَاللہُ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ" سے آخر سورۃ تک پڑھیں اور ان سب صورتوں میں قرآن کی نیّت نہ ہو تو کچھ حَرَج نہیں۔ یوہیں تینوں قل بلا لفظ "قل" بہ نیتِ ثنا پڑھ سکتا ہے اور لفظِ "قُل" کے ساتھ نہیں پڑھ سکتا اگرچہ بہ نیّت ثنا ہی ہو کہ اس صورت میں ان کا قرآن ہونا متعین ہے نیّت کو کچھ دخل نہیں* 
(📘بحوالہ الفتاوی الرضویۃ ج۱، ص۷۹۵، ۸۱۹،۸۲۰، حوالہ؛ المرجع السابق)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
*ا•─────────────────────•*
*✒️کتبہ :ابــو حنـــیـــفـــہ محـــمـــد اکـبــــر اشــرفــی رضـوی، مانـخـــورد مـــمـــبـــئـــی*
 *رابطہ نمبر ؛ 9167698708*
*ا•─────────────────────•*
١١ ذو القعدہ ١٤١٤؁ھ ، مطابق ٣ جولائی ٠٢٠٢؁ء
*ا•─────────────────────•*
*حدیث نبوی ﷺ (خواتین) گروپ*
*ا•─────────────────────•*
*https://akbarashrafi.blogspot.com/?m=1*
*ا•─────────────────────•*

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔