بدھ، 1 جولائی، 2020

گھنگروں والے پازیب (پائل) پہننا کیسا ہے؟

0 comments
*❣️گھنگروں والے پازیب (پائل) پہننا کیسا ہے؟ ❣️*

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے میں کہ عورتوں کا گھنگروں والے پایل پہننا کیسا ہے؟
https://akbarashrafi.blogspot.com/?m=1
*🔸سائلہ ممتاز شیخ، شیواجی نگر گوونڈی ممبئی🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*الجواب بعون الملک الوھاب*
ایسے پازیب پہننا جائز نہیں ہے،

📑اللہ تعالی فرماتا ہے؛ 
*وَلَا یَضْرِبْنَ بِاَرْجُلِهِنَّ لِیُعْلَمَ مَا یُخْفِیْنَ مِنْ زِیْنَتِهِنَّؕ-وَ تُوْبُوْۤا اِلَى اللّٰهِ جَمِیْعًا اَیُّهَ الْمُؤْمِنُوْنَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ*
*(📕سورۃ النور، آیت ۳۱)*
ترجمہ؛ "اور زمین پر اپنے پاؤں اس لئے زور سے نہ ماریں کہ ان کی اس زینت کا پتہ چل جائے جو انہوں نے چھپائی ہوئی ہے اور اے مسلمانو! تم سب اللہ کی طرف توبہ کرو اس امید پر کہ تم فلاح پاؤ۔"

یعنی عورتیں چلنے پھرنے میں پاؤں اس قدر آہستہ رکھیں کہ اُن کے زیور کی جھنکار نہ سُنی جائے۔‘‘ اسی لئے چاہیے کہ عورتیں بجنے والے جھانجھن نہ پہنیں ۔ 
حدیث شریف میں ہے کہ اللہ تعالیٰ اس قوم کی دعا نہیں قبول فرماتا جن کی عورتیں جھانجھن پہنتی ہوں۔ اس سے سمجھ لیناچاہیے کہ جب زیور کی آواز دعا قبول نہ ہونے کا سبب ہے تو خاص عورت کی آواز اور اس کی بے پردگی کیسی اللہ تعالیٰ کے غضب کو لازم کرنے والی ہوگی۔ پردے کی طرف سے بے پروائی تباہی کا سبب ہے
*(📚بحوالہ ؛ تفسیر احمدی، النور، تحت الآیۃ :۳۱،ص ۵۶۵ ، خزائن العرفان، النور، تحت الآیۃ:۳۱ ، ص ۶۵۶ ،ملتقطاً: حوالہ؛صراط الجنان فی تفسیر القرآن)*

سونے چاندی کا ہر قسم کا زیور زینت کے لیے پہننا عورت کو جائز ہے،
البتہ وہ زیور جس کو پہن کر چلنے سے آوازنکلتی ہو اور فتنے کا اندیشہ ہو تو اس کا استعمال جائز نہیں، اگر پازیب کی بناوٹ ایسی ہے کہ اسے پہن کر باہر نکلنے اور چلنے سے جھنکار کی آواز آتی ہے تو اس کا استعمال درست نہیں ۔
البتہ ایسے پازیب جو سونے چاندی سے بنے ہو اور ایسی کوئی شئی ان میں نہ جڑی ہوجس سے جھنکار کی آواز پیدا ہوتی ہو اور نہ ہی چلتے وقت ان پر غیر مردوں کی نگاہ پڑنے کااندیشہ ہو تو ایسے پازیب کا پہننا درست ہے

*🔸واللّٰه تعالیٰ اعلم 🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*ابو حنیفہ محمد اکبر اشرفی رضوی مانخورد ممبئی*
*🗓 ۹ ذی القعدہ ۴۴۱؁ھ مطابق ۱ جولائی ٠٢٠٢؁ء بروز بدھ*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*🔸حـــــــدیثِ نـــبوی ﷺ (خواتین گروپ)🔸* https://wa.me/+919167698708
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث وجواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔