*🔥تمباکو کھانا کیسا ہے؟🔥*
https://akbarashrafi.blogspot.com/?m=1
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
علمائے کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کے تمباکو جھاڑ کر کھانا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں
*🔸سائل :محمد صدیق رضا رضا پورن پور🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوھاب* تمباکو اور حقہ کا ایک حکم ہے جیسا وہ حرام ہے یہ بھی حرام ہے اور جیسا وہ جائزہے یہ بھی جائز، بدبو ہے تو با کراہت ورنہ بلاکراہت۔ فقط ایک فرق ہے جولوگ غیر خوشبو دار تمباکو کھاتے ہیں اور اسے منہ میں دبا کے رکھنے کے عادی ہیں ان کا منہ اس کی بدبو سے بس جاتا ہے کہ قریب سے بات کرنے میں دوسرے کو احساس ہوتا ہے اس طرح تمباکو کھانا جائز نہیں کہ یہ نماز بھی یوں ہی پڑھے گا اور ایسی حالت سے نماز مکروہ تحریمی ہے بخلاف حقہ کے کہ اس میں کوئی جرم منہ میں باقی نہیں رہتا اوراس کا تغیّر کلیوں سے فوراً زائل ہوجاتا ہے۔۔۔
رہا یہ کہ حقہ کے حکم میں ہے تو حقہ کا کیا حکم ہے۔۔؟ تو حقہ کا دم لگانا جس سے آنکھیں چڑھ جاتی ہو حواس صحیح نہیں رہتے ہو حرام ہے اور کثیف اور بدبو رکھا جائے تو مکروہ تنزیہی، جیسے کچا لہسن اور پیاز، ورنہ مباح خالص ہے۔
*( 📚حوالہ : العطایا النبویة في الفتاوى الرضویة، ج ۲۴ ، ص ۵۵۴, ۵۵۶ ، مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور)*
*🌹واللّٰه تعالیٰ اعلم 🌹*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*محمد اکبر انصاری مانخورد ممبئی*
*🗓 ۱۷ رجب المرجب ۱۴۴۱ھ* https://wa.me/+919167698708
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان حضرت بلال گروپ🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث وخواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔